کورونا وائرس :آرمی چیف کی پاک فوج کو سول انتظامیہ کی مدد کرنے کی ہدایت

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

COAS

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے تمام کمانڈروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ کورونا وائرس کے تناظر میں عوام کی حفاظت اور فلاح و بہبود کے لئے سول انتظامیہ کی مدد کے لئے زیادہ سے زیادہ ضروری اقدامات کریں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق وبائی بیماری سے نمٹنے کے لئے مسلح افواج کی تمام طبی سہولیات کارآمد اور تیار ہیں۔

راولپنڈی کے آرمڈ فورسز انسٹی ٹیوٹ آف پیتھالوجی نے ملک بھر کے بڑے فوجی اسپتالوں اور سینٹرل ٹیسٹنگ لیب میں کورونا وائرس کے ٹیسٹ کیلئے لیب قائم کردی ہیں۔

مزید پڑھیں:آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کاکھاریاں میں نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر کا دورہ

فاسٹ ٹریک ہینڈلنگ کے لئے ہر فوجی اسپتال میں کورونا وائرس ہیلپ ڈیسک بھی قائم کیا گیا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج صورتحال سے نمٹنے کے لئے حکومت اور صوبائی انتظامیہ کی مدد کرنے کیلئے پوری طرح تیار ہیں ۔

Related Posts