کورونا کا خوف‘ مودی کا ملک بھر میں کرفیو کا اعلان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کورونا کا خوف‘ مودی کا ملک بھر میں کرفیو کا اعلان
کورونا کا خوف‘ مودی کا ملک بھر میں کرفیو کا اعلان

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

نئی دلی: بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک بھر میں کرفیو کا اعلان کردیا‘ نریندر مودی نے بھارت کے عوام سے اپیل کی کہ اتوار والے دن صبح سے رات تک گھر وں سے باہرنہ نکلیں۔

نریندر مودی نے کہا کہ 60 سال سے زائد عمر کے افراد اور 10 سال سے کم عمر بچوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کرتا ہوں،وہ اس ہدایت پر ضرور عمل کریں۔

22مارچ کو“جنتاکرفیو”لگانے کا اعلان کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ اتوار کے روز تمام شہری اپنے گھروں میں رہیں اور احتیاطی تدابیر ضرور اپنائیں۔

اگر کوئی بہت زیادہ مجبوری ہو تو باہر نکلیں۔ کیونکہ احتیاط پر عمل کرکے ہی ہم اپنے آپ کو کورونا سے بچا سکتے ہیں۔

Related Posts