کورونا وباء، شہرقائد میں عید پر تفریحی مقامات سیل، پولیس تعینات

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کورونا وباء، شہرقائد میں عید پر تفریحی مقامات سیل، پولیس تعینات
کورونا وباء، شہرقائد میں عید پر تفریحی مقامات سیل، پولیس تعینات

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی : کورونا ایس او پیز کے باعث شہر کے تمام تفریحی مقامات پر مکمل پابندی عائد، تمام پارکس، چڑیا گھر، سفاری پارک، الہ دین پارک، ساحلی تفریح گاہ کلفٹن، سی ویو اور ہاکس بے پر پولیس تعینات، حکومتی احکامات پر عملدرآمد کرواتے ہوئے ہاکس، کلفٹن اور سی ویو کی طرف جانے والے راستوں کو کنٹینر لگا کر سیل کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ہاکس بے ساحل پر واقع دعا ریسٹورینٹ کو ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر سیل کرکے تین افراد کو گرفتار اور دفعہ 188 کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

اسی طرح کے ایم سی کی تفریح گاہیں، جن مین الہ دین پارک، سفاری پارک، کراچی چڑیا گھر، ہل پارک، باغ بن قاسم، اور دیگر تفریح گاہوں کے مرکزی گیٹ پر تالے نصب ہیں۔

شہر قائد میں ضلعی بلدیات کے تحت قائم چھوٹے چھوٹے پارک بھی بند ہیں۔ شہریوں کی بڑی تعداد نے ساحل سمندر، ہاکس بے اور سی ویو کا رخ کرنا شروع کر دیا ہے، تاہم راستے میں موجود پولیس کی بھاری نفری نے آہنی رکاوٹیں کھڑی کر رکھی ہیں اور کسی کو ساحل پر جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ ہم مزدور طبقے کے لوگ صرف عید کے موقع پر ہی غیر مصروف ہوتے ہیں اسی لیے عید کے دنوں میں تفریح کے لیے نکلتے ہیں۔

شہریوں کا کہنا تھا کہ اگر ہمیں عید پر بھی تفریح کا موقعہ نہیں دیا جائے گا تو ہم کب تفریح کریں گے۔ شہریوں نے  مطالبہ کیا ہے کہ ساحل سمندر پر کم از کم فیملیز کو جانے کی اجازت دی جائے تاکہ ہڑبونگ نہ ہو اور فیملیز ایس او پیز کے ساتھ ساحل پر تفریح کر سکیں اس طرح رش بھی نہیں ہو گا۔

دوسری جانب حکومت سندھ نے شہریوں کو کورونا وباء سے محفوظ رکھنے کے لیے تمام تفریح گاہیں بند رکھنے کا فیصلہ کررکھا ہے۔

Related Posts