کورونا نے 3ہزار70 پاکستانیوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا،102 لقمہ اجل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Corona in Pakistan

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا کی وباء نے 102 افراد کی زندگیاں چھین کر 24 گھنٹوںمیں مزید 3ہزار70 لوگوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق 24 گھنٹے کے دوران 51 ہزار 528 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جبکہ 24 گھنٹے میں کورونا کے مزید 3 ہزار 70 کیس رپورٹ ہوئے، ملک بھر میں 24 گھنٹے کے دوران کورونا سے مزید 102 اموات ہوئیں۔

ملک بھر میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 20 ہزار 89 ہوگئی، 24 گھنٹے میں کورونا کے 6021 مریض صحت یاب ہوئے، کورونا سے صحت یاب افراد کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 10 ہزار 143 ہوگئی۔

ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 5.95 فیصد رہی، ملک بھر میں کورونا مریضوں کی تعداد 8 لاکھ 93 ہزار 461 ہوگئی، ملک میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 63 ہزار 229 ہوگئی۔

کراچی میں ڈبل سواری بند،گھر سے نکلنے پر پابندی عائد
شہر قائد کے ضلع وسطی میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر شہریوں کی غیر ضروری آمد و رفت اور ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی،کورونا کیسز میں اضافہ کے بعد ڈپٹی کمشنر نے ضلع وسطی کے مختلف علاقوں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاون نافذ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق ضلع وسطی کے چار ٹانز گلبرگ، نارتھ کراچی، لیاقت آباد اور نارتھ ناظم آباد کے رہائشی علاقوں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن 19مئی سے 2جون تک نافذ ہوگا۔نوٹی فکیشن میں بتایا گیا ہے کہ مذکورہ علاقوں میں کورونا کے 63مریض موجود ہیں، ضلعی ہیلتھ آفیسر کی جانب سے ہاٹ اسپاٹ کی نشاندہی کے بعد پابندیاں سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

سندھ میں ویکسی نیشن
سندھ حکومت نے آج سے عام عوام کے لیے ویکسی نیشن شروع کرنے کا فیصلہ کیاہے، ہر 18 سالہ پاکستانی جو شناختی کارڈ رکھتا ہو، تعلیمی ویزا اور کام کرنے کا اجازت نامہ رکھتا ہو، 21 مئی 2021 سے ویکسین کے لیے اہل ہوگا۔جبکہ محکمہ صحت سندھ نے کورونا ویکسین مرحلے کو مزید فعال بنانے کے لیے ایکسپو سینٹر میں قائم ویکسینیشن سینٹر کو ہفتہ بھر 24 گھنٹے کھلے رکھنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

امتحانات کی اجازت
وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے پروفیشنل امتحانات کے انعقاد کی اجازت دیدی ہے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک پیغام میں وزیر تعلیم نے کہا کہ امتحانی مراکز ، طلباء کی تعداد اور ایس او پیز کے بارے میں تفصیلات سیکریٹری وزارت تعلیم کے ساتھ شیئر کی جائیں گی۔

وزیرتعلیم نے کہا کہ اگر تمام انتظامات تسلی بخش ہیں تو امتحانات کے لئے فوری طور پر اجازت دی جائے گی۔اس سے قبل این سی او سی نے کورونا وائرس کی کم شرح والے اضلاع میں 24 مئی سے تعلیمی اداروں کو دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کیا تھا۔

سندھ میں پابندیاں برقرار رکھنے کا فیصلہ
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدات کورونا وائرس کے حوالے سے قائم صوبائی ٹاسک فورس نے صوبے میں پابندیاں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اجلاس کو بتایا کہ ہمیں صوبے میں نرمی کرنا مشکل ہوتا ہوا لگ رہا ہے، اگر کیسز کی شرح کم ہوئی تو نرمی کرینگے اور اگر کیسز بڑھ گئے تو مزید سختی کرینگے۔

وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ نے بتایا کہ بدھ کو20421 ریکارڈ ٹیسٹ کیے گئے جس میں 9000 صرف کراچی کے تھے، 20421 ٹیسٹ کے نتائج میں 2076 کیسز آئے جو 10.2 فیصد ہے، کراچی میں 16.82 فیصد کیسز آئے ہیں۔

اجلاس میں ٹاسک فورس نے صوبے میں جاری پابندیاں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ ٹاسک فورس کا اجلاس آج دوبارہ اجلاس ہوگاجس میں صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

Related Posts