ملک میں کورونا کیسز میں اضافہ، 2جاں بحق، 371نئے کیسز سامنے آگئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملک میں کورونا کیسز میں اضافہ، 2جاں بحق، 371نئے کیسز سامنے آگئے
ملک میں کورونا کیسز میں اضافہ، 2جاں بحق، 371نئے کیسز سامنے آگئے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا وائرس کی چھٹی لہر کی تباہ کاریاں جاری ہیں، 24 گھنٹے کے دوران 2 مریض جاں بحق، مزید 371 نئے کیسز سامنے آگئے۔

این آئی ایچ کا کہناہے کہ 24 گھنٹے کے دوران15 ہزار 38 کوروناٹیسٹ کیے گئے جبکہ کورونامثبت کیسزکی شرح 2.47 فیصدرہی۔

ملک بھرمیں کوروناسے مزید 2 افراد جاں بحق ہوئے، جبکہ وائرس سے متاثر 140 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:قربانی کا گوشت اعتدال سے کھائیں، ماہرین کا مشورہ

واضح رہے کہ گذشتہ روز جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق کورونا سے ایک شخص جاں بحق ہوا تھا جبکہ 502 افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔این آئی ایچ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

Related Posts