اسلام آباد میں راول ڈیم چوک پر فلائی اوور اور انڈر پاس کی تعمیر شروع

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
اسلام آباد میں راول ڈیم چوک پر فلائی اوور اور انڈر پاس کی تعمیر شروع

اسلام آباد میں راول ڈیم چوک پر فلائی اوور اور انڈر پاس کی تعمیر شروع کردی گئی۔ فلائی اوور پر 1 ارب 24 کروڑ 60 روپے لاگت آئی گی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے ریڈ زون کے علاقوں پارلیمنٹ ہاؤس، سپریم کورٹ، ایف بی آر، سیکٹریٹ، ایوان صدر، وزیراعظم ہائوس، وفاقی محتسب، نادرہ، ریڈیو پاکستان، سرینا ہوٹل، میریٹ ہوٹل اور دیگر سرکاری و نجی اداروں میں صبح اور چھٹی کے اوقات میں راول ڈیم چوک میں شدید ٹریفک جام ہو جاتا تھا جس کے باعث شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔

وفاقی حکومت نے اس مسئلہ کے پیش نظر راول ڈیم چوک پر انڈر پاس اور فلائی اوور تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا جس کی تکمیل سے مرکزی تجارتی علاقے ترامڑی چوک اور اس سے ملحقہ علاقوں میں عوام کو آمدورفت میں آسانی ہوگی۔ تخمینہ کے مطابق اس منصوبہ پر ایک ارب 24 کروڑ 60 لاکھ روپے لاگت آئے گی جسے 18 ماہ کے اندر مکمل کیا جائے گا۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سی ڈی اے علی نواز اعوان نے ایک بیان میں کہا کہ اسلام آباد کے ٹریفک مسائل حل کرنا میرے منشور کا حصہ ہے جس پر میں عملی طور پر کام کر رہا ہوں، ترجیحی بنیادوں پر راول چوک سب سے زیادہ ضروری تھا۔ بنیادی طور پر بہارہ کہو، راول ڈیم چوک،جی ایٹ اور جی سیون ٹریفک رش کی وجہ سے سب سے زیادہ متاثر تھے۔ دفتری اوقات میں رش کی وجہ سے مری اور بہارہ کہو آنے جانے والوں کو مسائل درپیش تھے۔

یہ بھی پڑھیں: سوشل میڈیا پر 2021 کی 100 پرکشش ترین شخصیات کون ہیں؟