بھارتی اداکارہ سونالی راوت نے ریئلٹی شو “بگ باس مراٹھی سیزن 6” کے سیٹ پر صحت اور سیکیورٹی سے متعلق سنگین خلاف ورزیوں کا الزام عائد کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ شو کے اندر انتہائی غیر صحت مند حالات کے باعث انہیں شدید جلدی انفیکشن ہو گیا۔
اداکارہ نے ایک تشویشناک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے جس میں ان کی جسمانی حالت دیکھی جا سکتی ہے۔ ان کے مطابق انہوں نے شو کے پروڈیوسرز کو ناقص صفائی اور صحت کے خطرات پر قانونی نوٹس بھی بھیجا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سونالی راوت نے دعویٰ کیا کہ شو کے دوران انہیں نہ صرف ذہنی دباؤ کا سامنا کرنا پڑا بلکہ غیر انسانی حالات میں رہنے پر مجبور کیا گیا، جس کے نتیجے میں وہ خارش (Scabies) جیسے متعدی جلدی مرض میں مبتلا ہو گئیں۔
انہوں نے ویڈیوز کے ذریعے اپنی جلد پر نشانات اور زخم بھی دکھائے اور کہا کہ شو کے سیٹ پر چوہے کچن میں گھومتے تھے اور راشن خراب کرتے تھے، جبکہ کھانا آلودہ اشیاء سے تیار کیا جاتا تھا۔
اداکارہ کے مطابق بطور سزا 17 افراد کو ایک ہی باتھ روم استعمال کرنے پر مجبور کیا گیا، جہاں سگریٹ نوشی، کھانے پینے اور انتہائی غیر صاف حالات موجود تھے، حتیٰ کہ مردہ چوہے بھی پائے گئے۔
سونالی راوت نے مزید الزام لگایا کہ صفائی کی ناقص صورتحال کے باعث شرکاء کو ایک ہی تولیہ اور نیپکن شیئر کرنا پڑتا تھا۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ شو میں استعمال ہونے والے مائیکروویو اور ڈرائر پرانے تھے اور پچھلے سیزن سے دوبارہ استعمال کیے گئے تھے۔
انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ان کا خفیہ معاہدہ دوسرے شرکاء کے ساتھ شیئر کیا گیا جو ان کے مطابق سنگین قانونی اور اعتماد کی خلاف ورزی ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








