راولپنڈی: سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں جاری ہیں،مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل کرانے کا وقت آ گیا ہے۔
یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کشمیریوں کو حق خود ارادیت کے لیے جدو جہد کرنے پر زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی المیے کو ختم کرنے اور مسئلہ کشمیر کو کشمیریوں کی خواہشات اور اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل کرانے کا وقت آ گیا ہے۔مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں جاری ہیں، لیکن مقبوضہ کشمیر کے عوام بھارتی ظلم و جبر کا جرات سے مقابلہ کر رہے ہیں۔
اس قبل وزیراعظم عمران خان نے کشمیری عوام کو ان کے ناقابل تنسیخ حق خودارادیت کے لئے منصفانہ جدوجہد میں پاکستان کی جانب سے غیرمتزلزل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ خطہ میں پائیدار امن ، سلامتی اور ترقی کا انحصار جموں و کشمیر کے تنازعہ کے پرامن حل پر ہے۔
مزید پڑھیں:ملک بھر میں آج یوم یکجہتی کشمیر منایا جا رہا ہے