آرمی چیف سے امریکی ناظم الامور کی ملاقات، افغان امن عمل پر گفتگو

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آرمی چیف سے امریکی ناظم الامور کی ملاقات، افغان امن عمل پر گفتگو
آرمی چیف سے امریکی ناظم الامور کی ملاقات، افغان امن عمل پر گفتگو

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

راولپنڈی:چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی ناظم الاموراینجلا ایگلر نے ملاقات جس میں باہمی دلچسپی کے امور، خطے کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں مختلف شعبوں میں باہمی تعاون،کرونا کیخلاف جنگ، افغان امن عمل پر بھی گفتگوکی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، خطے کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال اور مختلف شعبوں میں باہمی تعاون،کرونا کیخلاف جنگ، افغان امن عمل پر بھی بات چیت کی گئی۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے تمام شعبوں میں پاک امریکہ تعلقات کے فروغ کی امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے افغان امن عمل کیلئے مخلصانہ سپورٹ دی ہے۔

مستحکم اور پرامن افغانستان خطے بالخصوص پاکستان کے مفاد میں ہے۔امریکی ناظم الامور نے باہمی تعلقات کے فروغ کا اعادہ کیا کرتے ہوئے خطے میں قیام امن کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔

مزید پڑھیں: پاکستان افغان عوام کی دیرپا امن کی خواہش کی حمایت کرتا رہے گا، آرمی چیف

Related Posts