وزیراعلیٰ سندھ کا بارشوں سے شدید متاثرہ عمرکوٹ، میرپورخاص ودیگر علاقوں کا دورہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

CM Sindh visits Sukkur Barrage to reviews flood situation

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

عمرکوٹ/ڈگری:وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے شدید بارشوں سے متاثرہ علاقوں عمرکوٹ، میرپورخاص، جھنڈو، سنڈھری اور ڈگری کا دورہ کیا۔ متاثرہ افراد کے لیئے پچیس ہزار راشن بیگز اور خیموں کا اعلان کیا۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے عمرکوٹ چھاچھرو روڈ پر حالیہ شدید بارشوں سے بے گھر ہونے والوں کیلیے قائم کی گئی عارضی خیمہ بستی کے دورے پر میڈیا کے نمائندوں سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ سندھ اور کراچی میں ہونے والی بارشوں نے 90 سالہ ریکارڈ توڑ دیا ہے بارش قدرتی آفات ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کے پاس محدود وسائل ہیں، سندھ حکومت نے صوبے کے 20اضلاع کو آفت زدہ قرار دے دیا ہے، اس وقت ہماری اولین ترجیح ہے کہ بارش سے متاثرہ نشیبی علاقوں سے فوری پانی نکالا جائے،تمام آفت زدہ علاقوں میں نقصانات کا جائزہ لینے کے لیے سروے کا حکم دے دیا گیا ہے۔

سروے کا کام مکمل ہوتے ہی امدادی کاروائیاں شروع کردی جائے گی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہاکہ حکومت کو بارش متاثرین کی تکالیف کا بخوبی اندازہ ہے کوئی بھی شخص خوشی سے اپنا گھر نہیں چھوڑتا ہے حکومت کو ان متاثرین کی پریشانیوں اور مشکلات کا احساس ہے۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ ان متاثرین کی بحالی اور نقصانات کے ازالے کے لیے سندھ حکومت تمام وسائل بروئے کار لائے گی ان متاثرین کو انشااللہ اکیلا نہیں چھوڑا جائیگا۔

ایک سوال کے جواب میں وزیراعلیٰ سندھ نے وفاقی وزیر اطلاعات سینٹر شبلی فراز کے بیان کہ ہمارے پاس پیسے نہیں ہے اگر ہوتے تو ہم ایک روپیہ بھی نہیں دیتے کیونکہ یہ پیسے اومنی گروپ اور پیپلزپارٹی کے بڑوں کے اکاؤنٹ میں چلے جاتے وزیراعلیٰ سندھ نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ شبلی فراز کا بیان انتہائی افسوسناک ہے شبلی فراز کو ایسا بیان نہیں دینا چاہیے تھا۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ وفاق کراچی اور سندھ کے بارش متاثرین کی بحالی کیلیے امداد دے گا، وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ مجھے ان متاثرین کی مشکلات اور پریشانیوں کا بخوبی احساس ہے، اس وجہ سے وہ خود تمام متاثرین اضلاع کا خود دورہ کرکے صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔

سندھ میں فصلوں کو ہونے والے نقصانات گھروں سے بے گھر ہونے والے اور دیگر نقصانات کا جائزہ لینے کے لیے سروے کا حکم دے دیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو خود تمام چیزوں کو مانیٹر کررہے ہیں۔ پیپلزپارٹی کے تمام وزراء اور ارکان قومی و صوبائی اسمبلی اپنے اپنے حلقوں میں عوام سے مکمل رابطہ میں ہیں۔

Related Posts