وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ سے جرمنی کے نئے سفیر برنارڈ شلانگ ہیک کی ملاقات

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ سے جرمنی کے نئے سفیر برنارڈ شلانگ ہیک کی ملاقات
وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ سے جرمنی کے نئے سفیر برنارڈ شلانگ ہیک کی ملاقات

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:  وزیر اعلیٰ سندھ سیّد مراد علی شاہ سے سی ایم ہاؤس میں جرمنی کے نئے سفیر برنارڈ شلانگ ہیک نے ملاقات کی جس کے دوران دو طرفہ تعلقات پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران صوبہ سندھ میں سرمایہ کاری کے مواقع پر گفتگو ہوئی۔ ملاقات میں جرمنی کے قونصل جنرل اور وزیر اعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکریٹری سیّد جمال ابڑو بھی شریک تھے۔

اس موقعے پر گفتگو کرتے ہوئے وزیرا علیٰ سندھ سیّد مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ میں رینیویبل انرجی اور اربن ٹرانسپورٹ کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں۔

جرمن  سفیر برنارڈ شلانگ ہیک سے گفتگو کے دوران وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ سندھ میں پانی اور نکاسئ آب کے شعبہ جات میں بھی سرمایہ کاری کے بڑے مواقع ہیں۔ 

Related Posts