عید کے بعد کورونا کی صورتحال مزید خراب ہوسکتی ہے،وزیراعلیٰ سندھ

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Sindh government decides to continue salaries of deceased employees

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ صوبے میں کورونا کی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے ،عید کے بعد اب صورتحال مزید خراب ہوسکتی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت کورونا وائرس سے متعلق صوبائی ٹاسک فورس کا اجلاس منعقد ہوا،اجلاس میں صوبائی وزراء سعید غنی، جام اکرام ، مشیر قانون مرتضیٰ وہاب ،ہیلتھ پالیمنٹری سیکریٹری قاسم سومرو، آئی جی سندھ مشتاق مہر، اے سی ایس ہوم قاضی شاہد پرویز ، وزیراعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکریٹری ساجد جمال ابڑو، سیکریٹری خزانہ حسن نقوی، سیکریٹری صحت کاظم جتوئی ، ڈاکٹر باری ، ڈاکٹر سارا، ڈاکٹر قیصر سجاد ، سعید قریشی، کور فائیو اور رینجرز اور دیگر اداروں کے نمائندے شریک ہوئے۔

سیکریٹری صحت ڈاکٹر کاظم جتوئی نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پورے صوبے میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 10اعشاریہ 3 فیصد ہوگئی ہے،کراچی میں گزشتہ روز 21اعشاریہ 58 کیسز تھے،کراچی ضلع شرقی میں گذشتہ ہفتے میں اوسطاً 29 فیصد کیسز آئے۔

مزید پڑھیں:کورونا سے ملک میں مزید 11 اموات، 1425 شہری متاثر

ڈاکٹر کاظم جتوئی نے بتایا کہ کورنگی میں اوسطاً ہفتے وار 17 فیصد ، ضلع وسطی اور جنوبی میں 15 فیصد ، ملیر اور غربی میں 10 فیصد کیسز ہیں،کورونا کی وجہ سے 21 جولائی تک 307 مریض انتقال کرگئے ہیں،201 یا 65 فیصد مریض اسپتالوں میں انتقال کر گئے،70 مریض یعنی 23 فیصد وینٹیلیٹرز پر اور 36 مریض یعنی 12 فیصد گھروں میں انتقال کرگئے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہاکہ صوبے میں کورونا کی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے ،عید کے بعد اب صورتحال مزید خراب ہوسکتی ہے،انہوں نے کہا کہ 1002 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ کو بتایا گیا کہ 457 مریضوں کا معائنہ کیا گیا ہے ،جس میں 35 فیصد مریض اجتماع میں شرکت کی وجہ سے اس وبا کا شکار ہوئے،23 فیصد کو شادی کی تقریب جبکہ 17 فیصد کو مارکیٹ جانے سے لگا،12 فیصد کو دوسرے شہر جانے اور 3 فیصد کام کرنے والی جگہوں سے کورونا کا شکار ہوئے۔