افغانستان میں برقعہ پہن کر رپورٹنگ کرنے والی خاتون صحافی کی ویڈیو وائرل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

افغانستان میں برقعہ پہن کر رپورٹنگ کرنے والی خاتون صحافی کی ویڈیو وائرل
افغانستان میں برقعہ پہن کر رپورٹنگ کرنے والی خاتون صحافی کی ویڈیو وائرل

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کابل: غیر ملکی ٹی وی چینل کیلئے نیوز رپورٹنگ کرنے والی خاتون صحافی کی افغانستان میں برقعہ پہن کر خبروں کی ترسیل پر مبنی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وائرل ہونے والے مختصر ویڈیو کلپ میں خاتون صحافی کو حجاب پہنے اپنے کام میں مصروف دیکھا جاسکتا ہے جنہیں طالبان نے کوریج کی اجازت دے دی۔

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں رپورٹنگ کرنے والی خاتون صحافی سے متعلق حجاب کا ہیش ٹیگ ٹوئٹر کا ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔ سی این این کی چیف انٹرنیشنل کرسپونڈنٹ کلیریسا وارڈ کا کلپ وائرل ہوگیا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل افغانستان کے سرکاری ٹی وی چینل کو طالبان نے سنبھال لیا اور نشریات کا آغاز بھی کردیا۔ طالبان کے ٹی وی میزبان نے ملک بھر کے عوام سے اپیل کی کہ پر امن رہیں۔ 

ملک کی سڑکوں پر طالبان نے نیوز رپورٹنگ بھی شروع کردی۔ نئی افغان حکومت کے متعلق شہریوں سے رائے لیتے رہے۔ طالبان کے نمائندوں نے نجی ٹی وی طلوع نیوز کا بھی دورہ کیا۔

مزید پڑھیں: طالبان نے ٹی وی کی نشریات شروع کردیں، عوام سے پرامن رہنے کی اپیل

Related Posts