چین میں کن کن ممالک کے شہری بغیر ویزا داخل ہوسکتے ہیں؟

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

چین نے فرانس، جرمنی، اٹلی، اسپین، نیدرلینڈز اور ملائیشیا کے شہریوں کو ویزے کے بغیر داخل ہونے کی اجازت دے دی ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق چین کی جانب سے عارضی طور پر ان ممالک کے شہریوں کو ’ویزا فری‘ انٹری دینے کا فیصلہ ملک میں سیاحت کو فروغ دینے کے لیے کیا گیا ہے۔

کیا آپ یقین کریں گے؟ برطانوی کمپنی نے افغانستان کو سیاحت کیلئے محفوظ قرار دیدیا

 چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ رواں سال یکم دسمبر سے اگلے سال 30 نومبر تک جرمنی، فرانس، اٹلی، نیدرلینڈز، اسپین اور ملائیشیا کے شہریوں کو ویزا فری انٹری کی سہولت دی گئی ہے۔

ان ممالک کے شہری کاروباری سرگرمیوں، سیاحت اور اپنے رشتے داروں سے ملاقات کے لیے چین میں بغیر ویزا کے داخل ہوسکیں گے اور زیادہ سے زیادہ 15 روز تک قیام کر سکیں گے۔

حالیہ دنوں میں چین نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خاتمے کے بعد انٹرنیشنل فلائٹس کو چین میں لینڈنگ کرنے کی اجازت دینے سمیت کئی اقدامات کیے ہیں جن کا مقصد ملک میں سیاحت کو فروغ دینا ہے۔

چینی حکومت گزشتہ کئی برسوں سے یورپ اور دیگر مغربی ممالک کے ساتھ اپنے سفارتی تعلقات بہتر بنانے کی بھی کوشش کر رہی ہے۔

اشنا شاہ اور حمزہ امین نے خانہ کعبہ کے صحن سے تصاویر شیئر کردیں

حال ہی میں ’پیو ریسرچ سینٹر‘ کے سروے میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ دنیا کے 24 ممالک میں 67 فیصد افراد چین کے حوالے سے منفی خیالات رکھتے ہیں۔

چین میں جرمنی کی سفیر پیٹریشیا فلور نے ’ویزا فری‘ انٹری کی پالیسی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ جرمنی کے شہریوں کو چین کی جانب سفر کے لیے بہت سہولت فراہم کرے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ مجھے امید ہے کہ چینی حکومت نے جن اقدامات کا اعلان آج کیا ہے ان کا اطلاق یورپی یونین کے تمام ممالک پر ہوگا۔

Related Posts