پٹرول ریلیف رجسٹریشن کروانے والے شہری کی موٹرسائیکل پر 46 ای چالان نکل آئے، موٹر سائیکل تحویل میں لے لی گئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق 100 روپے پٹرول ریلیف رجسٹریشن کیلئے آنے والا شہری اس وقت حیران رہ گیا جب ریکارڈ چیک کے دوران اس کی موٹرسائیکل پر 46 ای چالان سامنے آ گئے۔شہری جب رجسٹریشن مرکز پہنچا تو ریکارڈ چیک کے دوران انکشاف ہوا کہ موٹرسائیکل متعدد ٹریفک خلاف ورزیوں میں ملوث رہی ہے۔
حکام نے فوری کارروائی کرتے ہوئے موٹرسائیکل کو تحویل میں لے کر تھانے منتقل کر دیا جبکہ شہری کو موقع پر ہی بغیر سواری کے واپس گھر روانہ کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق چالانز کی طویل عرصے سے عدم ادائیگی کے باعث یہ کارروائی عمل میں لائی گئی۔ حکام کا کہنا ہے کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت سخت کارروائیاں جاری ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








