کرس راک نے اگلے آسکر ایوارڈز کی تقریب میں میزبانی سے انکار کردیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کرس راک نے اگلے آسکر ایوارڈز کی تقریب میں میزبانی سے انکار کردیا
کرس راک نے اگلے آسکر ایوارڈز کی تقریب میں میزبانی سے انکار کردیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

رواں سال آسکر ایوارڈز کی تقریب کے دوران تھپڑ کا واقعہ پیش آنے کے پانچ ماہ بعد کرس راک نے اگلے سال ایوارڈز کی تقریب میں میزبانی کے فرائض انجام دینے سے انکار کردیا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق 28 اگست کو کرس راک نے ایک تقریب میں اسٹینڈ اَپ کامیڈی کرتے بتایا کہ اُنہیں اگلے سال کے آسکر ایوارڈز کی میزبانی کرنے کی پیشکش کی گئی تھی لیکن میں نے انکار کردیا۔

کرس راک نے کہا کہ ہالی ووڈ کی اس سب سے بڑی رات کا حصّہ دوبارہ بننا کسی موقع واردات پر دوبارہ جانے کے مترادف ہوگا۔

اُنہوں نے یہ بھی بتایا کہ میں نے تھپڑ والے واقعے کے بعد ہونے والی سپر باؤل کمرشل کی پیشکش کو بھی ٹھکرا دیا ہے۔

واضح رہے کہ اداکار ول سمتھ نے معروف کامیڈین کرس راک کو سٹیج پر اس وقت تھپڑ مارا تھا جب کرس نے ان کی اہلیہ جیڈا پنکیٹ سمتھ کا مذاق اڑایا تھا۔

واقعے کے بعد موشن پکچر اکیڈمی نے اداکار ول سمتھ پر آسکرز یا کسی اور اکیڈمی ایونٹ میں شرکت پر 10 سال کی پابندی عائد کر دی تھی۔

Related Posts