بیجنگ: چین نے کورونا وبا کے دوران اپنے شہریوں کی فضائی آمد و رفت کے لیے ‘ وائرس پاسپورٹ ‘ متعارف کرادیا ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق عالمی وبا کورونا کے دوران سفری مشکلات کو حل کرنے کے لیے چین نے اپنی شہریوں کے لیے ‘ وائرس پاسپورٹ ‘ کے اجراء کا اعلان کیا ہے۔
یہ پاسپورٹ ہیلتھ سرٹیفکیٹ کے طرز پر تیار کیا گیا ہے جس میں مسافر کے کورونا ٹیسٹ، ویکسی نیشن اور ضروری طبی معلومات درج ہیں جب کہ پاسپورٹ ہونے کی وجہ سے اس میں سفری تفصیلات بھی موجود ہوں گی۔
یہ بھی پڑھیں : حمزہ علی عباسی نے اپنی کتاب ‘ خدا ‘ کا مسودہ مکمل کرلیا