وزیراعلیٰ مریم نواز کا بڑا اقدام؛ سیلاب متاثرین راشن کارڈز بانٹے جائیں گے

مقبول خبریں

کالمز

dr jamil
دہشت گردی کا چیلنج
dr jamil
استنبول مسلم وزرائے خارجہ کا مشترکہ اعلامیہ۔۔۔کیا اسرائیل جنگ بندی کی پابندی کرسکے گا؟
dr jamil
امریکا بھارت دفاعی پینگیں اور اس کے خطے پر مضر اثرات

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

(فوٹو؛ آن لائن)

پنجاب حکومت نے سیلاب متاثرہ علاقوں میں راشن کارڈز کی تقسیم کے منصوبے کا اعلان کر دیا ہے اور اس عمل کو تیز کرنے اور متاثرہ خاندانوں کو ترجیحی بنیادوں پر ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

پنجاب لیبر ڈیپارٹمنٹ کے ذرائع کے مطابق ایک حالیہ اجلاس میں راشن کارڈ کی تقسیم، ورکروں کے فلاحی فنڈز کی واپسی، لاہور میں کم آمدنی والے خاندانوں کے لیے پائلٹ سبسڈی پروجیکٹ، لیبر ڈیپارٹمنٹ میں خالی اسامیاں پر کرنے اور ورکروں کے فلاحی اسکول بسوں میں سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کے امور کا جائزہ لیا گیا۔

صوبائی وزیر لیبر نے حکام کو ہدایت کی کہ سیلاب متاثرہ علاقوں میں راشن کارڈز کی جلد از جلد تقسیم کو یقینی بنایا جائے اور تمام ڈائریکٹرز اور فیلڈ ٹیموں کو ورکروں کے فلاحی فنڈز کی موثر وصولی کے لیے متحرک کیا جائے۔

مزید برآں وزیر لیبر نے کہا کہ لاہور میں 10,000 کم آمدنی والے خاندانوں کو ماہانہ 3,000 روپے کی سبسڈی فراہم کرنے والے پائلٹ پروجیکٹ کو بلا تاخیر نافذ کیا جائے۔ اس کے علاوہ اسکول بسوں میں سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کے لیے ورکنگ پیپرز کی تیاری اور محکمہ کی خالی آسامیوں کو پُر کرنے پر بھی زور دیا گیا ہے۔

Related Posts