عید کی آمد، ملک بھر میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

(فوٹو: آن لائن)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

عید کی آمد سے قبل ملک بھر میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا ہے۔ ریٹیل میں گوشت کی قیمت 800روپے فی کلو سے بھی تجاوز کر گئی۔

تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک کے دوران 12 مارچ سے لے کر 28 اپریل 2024 تک مرغی  کی قیمت میں 15 فیصد اضافہ ہوا جبکہ مرغی کے گوشت کی قیمت میں فی کلو گرام 17 فیصد تک اضافہ دیکھا گیا۔

رمضان المبارک کے آغاز میں مرغی کی قیمت 410 روپے فی کلو رہی تاہم اب یہ قیمت 475روپے فی کلو ہوچکی ہے جبکہ مرغی کے گوشت کی قیمت 595 روپے فی کلو سے 690 روپے فی کلو تک جا پہنچی۔

ماہِ مقدس کی 26 تاریخ کو زندہ مرغی کی قیمت 437روپے فی کلو جبکہ گوشت کی قیمت 634روپے فی کلو ہوگئی۔ اگلے 2 روز میں ان قیمتوں میں بالترتیب 38روپے اور 56روپے فی کلو تک کا اضافہ ہوا۔

اگلے 2روز میں مرغی کےگوشت کی قیمت 690 روپے فی کلو تک جا پہنچی۔ آج کراچی میں مرغی کا گوشت 800روپے فی کلو میں فروخت ہونے لگا ہے جبکہ کمشنر کراچی نے گوشت کی قیمت 666روپے فی کلو مقرر کی تھی۔

Related Posts