کراچی کے شہریوں کی من پسند سوغات، مرچ مصالحوں سے بھرپور بریانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی کے شہریوں کی من پسند سوغات، مرچ مصالحوں سے بھرپور بریانی
کراچی کے شہریوں کی من پسند سوغات، مرچ مصالحوں سے بھرپور بریانی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ملک کا سب سے بڑا شہر کراچی کھانے کے اعتبار سے بھی متنوع اوصاف کا مالک ہے جہاں لوگ بے شمار ڈشز کو اپنے دسترخوان پر سجانا پسند کرتے ہیں تاہم سب ڈشز کے مقابلے میں یہاں کے شہری بریانی کو سب سے زیادہ ترجیح دیتے ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ کراچی کے شہریوں کو  بریانی کھانے کیلئے کسی خاص موقعے کی ضرورت نہیں بلکہ جب بھوک لگتی ہے تو سب سے پہلا خیال بریانی کا آتا ہے۔ خاص طور پر جمعۃ المبارک اور اتوار کے روز بریانی کے شوقین شہری فوڈ اسٹالز کا رخ کرلیتے ہیں۔

 نصیب بریانی کے نام سے ایسا ہی ایک مقام عوام کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے جہاں کی  بریانی ہر عمر کے شہری پسند کرتے ہیں اور نہ صرف خود کھاتے ہیں بلکہ اپنے عزیز و اقارب کیلئے بھی پیک کروا کر گھر لے جاتے ہیں۔

کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 2 میں واقع نصیب بریانی کو عوام کی خدمت کرتے ہوئے کم و بیش 22 برس کا طویل عرصہ گزر چکا ہے۔ ہر روز بے شمار افراد نصیب بریانی کا رخ کرتے ہیں اور مزیدار بریانی کا لطف اٹھاتے ہیں۔ 

گزشتہ کئی برس سے نصیب بریانی نامی یہ فوڈ سینٹرکراچی کے شہریوں کو ایک ہی طرح کی لذت اور ذائقے سے بھرپور بریانی  پیش کررہا ہے۔ بریانی میں مرغی کے گوشت کے علاوہ آلو اور ٹماٹر کا تڑکا بھی لگایا جاتا ہے۔ تمام تر مصالحہ جات کی موجودگی سے بریانی کی ڈش اور بھی لذیذ ہوجاتی ہے۔ 

لذت سے بھرپور گرِل کی گئی چکن کے ساتھ مرچ مصالحے سے بھرپور چاول ایک الگ اور منفرد ذائقہ تخلیق کرنے کا سبب بنتے ہیں۔ نصیب بریانی والوں کا کہنا ہے کہ ہم بمبئی کے طرز کی بریانی تیار کرتے ہیں جس کی ایک پلیٹ صرف 120 روپے میں دستیاب ہے۔ 

Related Posts