چیک کر لیں کہیں 30 لاکھ کا انعام آپ کے نام تو نہیں نکل آیا؟ قسمت بدلنے والی لسٹ جاری

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

نیشنل سیونگز کی جانب سے 1500 روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈ کی قرعہ اندازی نمبر 106 کے مکمل نتائج باقاعدہ طور پر جاری کر دئیے گئے ہیں جنہیں عوامی سہولت کے لیے آن لائن بھی دستیاب بنا دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق 15 مئی کو نیشنل سیونگز سینٹر سیالکوٹ میں 1500 روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈ کی قرعہ اندازی کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں خوش نصیب فاتحین کے ناموں کا اعلان کیا گیا۔

قرعہ اندازی کے مطابق پہلے انعام کی مالیت 30 لاکھ روپے مقرر ہے جبکہ دوسرے انعام میں 10 لاکھ روپے دیے جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ تیسرے انعام کے طور پر 1,696 افراد کو 18 ہزار 500 روپے نقد انعام دیا جاتا ہے۔

اس قرعہ اندازی میں پرائز بانڈ نمبر 024132 نے 30 لاکھ روپے کا پہلا انعام اپنے نام کیا جبکہ دوسرے انعام کے لیے تین خوش نصیب نمبرز 026284، 355420 اور 407321 منتخب ہوئے جن میں سے ہر ایک کو 10 لاکھ روپے کی رقم دی جائے گی۔

حکام کے مطابق انعام جیتنے والے افراد اپنے اصل پرائز بانڈ اور قومی شناختی کارڈ کے ساتھ انعامی رقم کا دعویٰ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے بی ایس سی فیلڈ دفاتر، نامزد کمرشل بینکس یا نیشنل سیونگز سینٹرز سے کر سکتے ہیں۔

Related Posts