اینٹی کورونا اسپرے میں مصروف افسران و عملہ مبارکباد کے مستحق ہیں، اظہار الدین احمد

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

chairman dmc west izharuddin met with district council members

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی :چیئرمین بلدیہ غربی اظہار الدین احمد خان نے کہا ہے کہ عید الفطر کے موقع پر عوام کو بلدیاتی سہولیات اور اینٹی کورونا اسپرے کی بلا تعطل فراہمی کے عمل میں مصروف افسران و عملہ مبارکباد کے مستحق ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ وائس چیئرمین عزیزاللہ آفریدی کے ہمراہ اراکین سندھ اسمبلی عدیل شہزاد ، صداقت حسین اور اراکین ڈسٹرکٹ کونسل سے ملاقات کے موقع پر کیا ۔

چیئرمین نے آنے والے مہمانوں کو عیدالفطر کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ رواں سال عیدالفطر کا تہوار کورونا وائرس اور جہاز کے المناک حادثہ کی وجہ سے انتہائی سادگی سے منائی گئی ۔

ان کا کہنا تھا کہ یقیناً یہ مشکل وقت ہے جس کا ہم سب نے عزم و ہمت سے مقابلہ کرنا ہے اور عوام کی فلاح و بہبود کیلئے اپنی ذمہ داریوں کو نبھانا ہے ۔

اراکین سندھ اسمبلی اور اراکین ڈسٹرکٹ کونسل نے بلدیہ غربی میں عوام کو بہترین بلدیاتی سہولیات کی فراہمی اور خصوصا عوام کو کورونا وائرس سے محفوظ رکھنے کیلئے کیئے جانے والے اقدامات پرچیئرمین بلدیہ غربی کو خراج تحسین پیش کیا۔

مزید پڑھیں:انیس قائم خانی کا ٹڈی دل سے فصلوں اور پھلوں کے باغات کی تباہی پر تشویش کااظہار

انہوں نے مختصر مدت میں عوام کی فلاح و بہبود کیلئے جو کام کرائے ہیں ان کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی، آخر میں بلدیہ غربی کے ملازمین اعجاز احمد اور کامران کے بھائی کے انتقال اور جہاز کے حادثہ میں شہید ہونے والوں کیلئے فاتحہ خوانی کرائی گئی۔

Related Posts