مرکزی مسلم لیگ کے وفد کی اے این پی رہنما شاہی سید سے ملاقات

پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے وفد نے اے این پی سندھ کے صدر شاہی سید سےملاقات کی۔

وفد میں پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے نائب صدرفیصل ندیم، کراچی کے صدر احمد ندیم اعوان و دیگر شامل تھے۔ وفد نے عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر شاہی سید سے ان کی رہائش گاہ مردان ہاوس میں ملاقات کی۔

اسرائیلی مظالم پر دنیا کیوں خاموش ہے؟ فلسطینی مندوب اقوام متحدہ میں دوران تقریر رو پڑے

ملاقات میں شہر کراچی کی صورتحال پر تبادلہ خیال اور عوامی مسائل کے حل کے حوالے سے مشترکہ کوشش پر اتفاق کیا گیا۔ باہمی دلچسپی کے امور بھی زیر غور آئے۔

اس موقع پر مرکزی مسلم لیگ کراچی کے صدر احمد ندیم اعوان کا کہنا تھا کہ کراچی کو لاوارث سمجھ کر خوب لوٹاگیا۔ پورے پاکستان کوچلانے والا شہرکراچی آج مسائل میں گھر چکا ہے۔

شہرقائدکے باسی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں ۔محب وطن جماعتوں کو آگے بڑھ کر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ پاکستان مرکزی مسلم لیگ ہرلمحہ پاکستان کی تعمیروترقی کے لیے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔