سندھ بھر میں مویشی منڈیوں پر پابندی عائد کردی گئی، نوٹیفکیشن جاری

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سندھ بھر میں مویشی منڈیوں پر پابندی عائد کردی گئی، نوٹیفکیشن جاری
سندھ بھر میں مویشی منڈیوں پر پابندی عائد کردی گئی، نوٹیفکیشن جاری

کراچی: سندھ بھر میں مویشی منڈیوں پر پابندی عائد کردی گئی ہے، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق محکمہ بلدیات سندھ نے صوبے بھر میں مویشی منڈیوں پر پابندی عائدکر دی ہے،جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق مویشیوں خاص طور پر گائے میں جِلدی مرض ’گانٹھ‘ یا ’لمپی اسکن ڈیزیز‘ پھیل رہا ہے۔جس کے باعث جانور مر بھی رہے ہیں۔

محکمہ بلدیات سندھ کے مطابق سانگھڑ، جامشورو، سکھر، میرپورخاص، ٹھٹہ، حیدرآباد اور کراچی میں بھی مویشیوں میں بیماری کی تصدیق ہوچکی ہے۔

مویشیوں میں پائے جانے والے جِلدی مرض کے باعث سندھ بھر میں مویشی منڈی کے قیام پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ ریسرچ آفیسر محکمہ بلدیات سندھ نے ہنگامی مراسلہ جاری کردیا ہے۔

مزید پڑھیں: مرغیوں میں بھی انسانی صحت کیلئے مضر”فزولا“وائر س پھیلنے لگا

لمپی اسکن ڈیزیز وائرس کیڑوں کے کاٹنے، مکھیوں اور مچھروں سے بھی جانوروں میں پھیل سکتا ہے۔ یہ وائرس کافی سخت جان ہوتا ہے اور موافق ماحولیاتی حالات میں مہینوں تک زندہ رہ سکتا ہے۔ یہ وائرس جوتوں اور دیگر زرعی آلات کے ساتھ بھی ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل ہوسکتا ہے۔

Related Posts