بلوچستان اسمبلی کا ٹرانس جینڈر ایکٹ ختم کرنے کا مطالبہ، قرار داد منظور
بلوچستان اسمبلی نے ٹرانسجینڈر ایکٹ کو کالعدم کرنے سے متعلق قرار داد منظورکرلی۔ بلوچستان اسمبلی میں ٹرانسجینڈر ایکٹ کو کالعدم کرنے سے متعلق قرار داد پر بحث ہوئی۔ قرار داد جمعیت علماءاسلام (جے یو آئی) کے رکن اسمبلی اصغر علی…
پاکستان میں سیلاب سے جاں بحق افراد کی تعداد 1545تک پہنچ گئی، این ڈی ایم اے
اسلام آباد: ملک بھر میں کو مون سون سیزن کے دوران تباہ کن سیلاب سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 1545 بتائی گئی، بڑی تعداد میں املاک کو نقصان پہنچا مزید یہ کہ بارش کے موسم کے آغاز سے…
کوئٹہ میں زور دار بم دھماکا، ایک شخص جاں بحق، متعدد زخمی
کوئٹہ میں پود گلی چوک سبزل روڈ پر دستی بم دھماکے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ اور13افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق کوئٹہ کے علاقے پود گلی چوک کے قریب دھماکادستی بم سے کیا گیا، جس…
وزیراعظم کا سیلاب متاثرین کے اگست اور ستمبر کے بجلی کے بلز معاف کرنے کا اعلان
صحبت پور: وزیراعظم شہباز شریف نے سیلاب متاثرین کے اگست اور ستمبر کے بجلی کے بلز معاف کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ متاثرین کے امدادی کاموں میں کوئی تاخیر برداشت نہیں کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم…
وزیراعظم شہباز شریف بلوچستان کے سیلاب متاثرہ علاقے کے دورے کیلئے روانہ ہوگئے
وزیراعظم شہباز شریف بلوچستان میں سیلاب متاثرہ علاقے صحبت پور کے دورے کے لیے روانہ ہوگئے۔ ترجمان وزیراعظم ہاؤس نے بتایا کہ وزیراعظم بلوچستان کے ضلع صحبت پور کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا جائزہ لیں گے اور سیلاب زدگان…
بلوچستان میں سیلاب سے مزید 8افراد جاں بحق، اموات 278 ہوگئیں
کوئٹہ: صوبہ بلوچستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سیلاب کے نتیجے میں 2 خواتین سمیت مزید 8 افراد انتقال کر گئے جس سے جاں بحق افراد کی کل تعداد 278 ہو گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی ڈزاسٹر مینجمنٹ…
محکمہ خوراک پاپولیشن بیسڈ پالیسی کے تحت آٹا ملزکو گندم فراہم کرے، فلورملزایسوسی ایشن کا مطالبہ
کوئٹہ: فلورملزایسوسی ایشن نے مطالبہ کیا ہے کہ محکمہ خوراک پاپولیشن بیسڈ پالیسی کے تحت آٹا ملزکو گندم فراہم کرے۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان کی فلور ملزایسوسی ایشن نے آج سے سرکاری گندم کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا ہے، ایسوسی…
سیلاب زدگان کی مدد، عائشہ زہری بلوچستان کی پہلی خاتون ڈپٹی کمشنر تعینات ہوگئیں
کوئٹہ: سیلاب زدگان کی مدد کرنے پر اسسٹنٹ کمشنر عائشہ زہری کو بلوچستان کی پہلی خاتون ڈپٹی کمشنر بنا دیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سے قبل وہ ڈپٹی سیکریٹری آبپاشی تعینات تھیں،عائشہ زہری کو ڈپٹی کمشنر نصیر…
سیلاب زدہ علاقے سمندر کا منظر پیش کررہے ہیں، وزیر اعظم شہباز شریف
سہون: وزیر اعظم شہباز شریف نے سیلاب سے متاثرہ کچھ علاقوں کا دورہ کرنے کے بعد کہا کہ پاکستان کے کچھ حصے ”سمندر کی طرح” لگ رہے ہیں، جہاں 18 مزید افراد اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے، جبکہ بارشوں…
کوئٹہ میں دستی بم حملہ، خاتون اور بچے سمیت 7افراد زخمی
بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں دستی بم حملے کے نتیجے میں خاتون اور بچے سمیت 7 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق دستی بم حملہ کوئٹہ کے علاقے خدائیداد چوک میں کیا گیا۔ کوئٹہ پولیس کا کہنا…
مصورہ علیزہ رضا نے سیلاب سے متاثرہ افراد کیلئے 13ملین روپے جمع کرلئے
لاہور: سیلاب متاثرین کے لیے جہاں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگ عطیات جمع کرنے کے لیے کوششوں میں مصروف ہیں، ایسے میں سوشل میڈیا پر اثر و رسوخ رکھنے والے بھی آگاہی پھیلانے کے لیے اپنا…
کوئٹہ سے چمن کا ٹرین آپریشن بحال، بجلی اب تک معطل
ملک بھر میں سیلاب کی تباہ کاریاں، صوبہ بلوچستان میں سیلاب سے ہونے والی تباہی کے بعد بحالی کا کام تیزی سے شروع ہوگیا ہے۔ ملک میں حالیہ غیر متوقع مون سون بارشوں کے نتیجے میں آنے والے سیلاب سے…
پاک فوج کی کاوشیں، بحرین پل آمدورفت کیلئے بحال
راولپنڈی: پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے سیلاب متاثرین سے کیا اپنا وعدہ پورا کر دکھایا۔ پاک فوج کی انجینئر کور نے سیلاب سے تباہ ہونے والے بحرین پل کو آمدو رفت کیلئے بحال کردیا ہے۔ آئی…
بلوچی زبان کی تاریخ کی پہلی فلم ‘دودا’ ریلیز
بلوچی زبان میں پہلی فلم ‘دودا’ آج پاکستانی سیمنا گھروں میں ریلیز کردی گئی ہے۔ بلوچی زبان میں بنائی گئی پہلی فلم دودا آج پاکستانی سینما گھروں کی زینت بن گئی، تاریخی فلم کو عادل بزنجو نے ڈائریکٹ کیا ہے،…
یو اے ای سے طیارہ سیلاب زدگان کیلئے امداد لے کر پاکستان پہنچ گیا
اسلام آباد: متحدہ امارات کی ایئرفورس کا خصوصی طیارہ پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لئے خصوصی امداد لے کر پاکستان پہنچ گیا۔ ذرائع کے مطابق سی تھرٹی طیارہ ابوظہبی سے سیلاب زدگان کے لیے امدادی سامان لے کر لاہور ایئرپورٹ…
عوام تیار رہیں، محکمہ موسمیات نے پھر خطرے کی گھنٹی بجا دی
محکمہ موسمیات نے پورے ملک میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کر دی۔ ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق بحیرہ عرب سے کم شدت کی مون سون ہوائیں ملک کے بالائی اوروسطی علاقوں میں داخل ہو رہی ہیں ۔ جس کے باعث…
خیبرپختونخوا کے تمام سیلاب زدہ علاقوں میں بجلی بحال کر دی گئی ہے،خرم دستگیر خان
پشاور:وفاقی وزیر برائے پانی وبجلی خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کے تقریبا تمام سیلاب زدہ علاقوں میں بجلی بحال کر دی گئی ہے جس پر پیسکو اور ٹیسکو حکام اور فیلڈ سٹاف تعریف کے مستحق ہیں، تباہ…
بلوچستان کے ضلع قلات میں زلزلے کے جھٹکے، لوگوں میں خوف و ہراس
کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع قلات میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلہ کے جھٹکے بلوچستان کے وسطی شہر قلات اور گردونواح میں محسوس کیے…
ڈی جی خان، سیلاب زدہ قبائلی علاقوں کے زمینی راستے جزوی طور پر بحال ہونا شروع
جنوبی پنجاب کے ضلع ڈیرہ غازی خان کے سیلاب زدہ قبائلی علاقوں کے زمینی راستے جزوی بحال ہوئے ہیں۔ ڈیرہ غازی خان کے ڈپٹی کمشنر کے مطابق ڈی جی خان ضلع کے متاثرہ علاقوں میں پانی میں کمی آنا شروع…
بلوچستان میں سیلابی صورتحال، صوبے سے اندرون ملک ٹرین سروس معطل
بلوچستان میں بارشوں اور سیلابی ریلوں کی وجہ سے صوبے میں ٹرین سروس معطل، سیلاب میں پھنسے شہریوں کے لئے نقل و حمل مشکل ہوگئی۔ نصیرآباد میں ریلوے ٹریک بہہ جانے اور ہرک ریلوے پل ٹوٹ جانے سے بلوچستان سے…
سیلاب متاثرین کیلئے ٹیلی تھون، پاکستانی نژاد امریکی کا 22کروڑ امداد کا اعلان
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے ٹیلی تھون ٹرانسمیشن کا آغازکردیا گیا ہے، جبکہ اس موقع پر امریکا سے ایک پاکستانی کی جانب سے 22 کروڑ روپے امداد کا اعلان کیا گیا ہے۔ سابق…
پاک فضائیہ نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی مہم تیز کردی
کراچی:سربراہ پاک فضائیہ نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر پاک فضائیہ کو سیلاب کی جارحانہ امدادی مہم میں مزید تیزی پیدا کرنے کی ہدایات دی ہیں۔ سربراہ پاک فضائیہ نے تمام بیسز کو ہدایت…
بلوچستان میں سیلابی صورتحال، تعلیمی ادارے مزید 5 روز کیلئے بند رکھنے کا فیصلہ
بلوچستان میں بارش اور سیلابی صورتحال کے پیش نظر بند کیے گئے اسکولز اور کالجز کھولنے کی تاریخ میں توسیع کردی گئی۔ واضح رہے کہ صوبے بھر میں تعلیمی ادارے پہلے 29 اگست کو کھلنا تھے لیکن محکمہ تعلیم نے…
یو اے ای سے سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان کی پہلی کھیپ پاکستان پہنچ گئی
اسلام آباد:متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی جانب سے پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان کی پہلی کھیپ پاکستان پہنچ گئی، یواے ای کی جانب سے بھیجی گئی امداد میں خیمے، خوراک، ادویات اور دیگر اشیا شامل ہیں،…
کوئٹہ میں گیس سپلائی تاحال معطل، ایل پی جی 400 روپے کلو تک فروخت
کوئٹہ:کوئٹہ شہر اور دیگر علاقوں میں گیس کی سپلائی تاحال معطل ہے جبکہ ایل پی جی من مانی قیمت پر فروخت ہونے لگی ہے۔ سوئی گیس کی سپلائی معطل ہونے کی وجہ سے ایل پی جی سلینڈر کی دکانوں پر…
آرمی کا سیلاب متاثرین کیلئے امدادی رقوم جمع کرنے کا کوئی اکاؤنٹ نہیں،آئی ایس پی آر
راولپنڈی:پاک فوج نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کیلئے امدادی رقوم جمع کرنے کے حوالے سے آرمی کا کوئی الگ اکاؤنٹ نہیں ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا…
ملک میں سیلاب سے تباہی، پاکستان کا پڑوسی ممالک سے رابطہ منقطع ہوگیا
اسلام آباد: ملک میں سیلاب اور بارشوں نے تباہی مچادی ہے جس کے باعث پاکستان کا پڑوسی ممالک سے رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بدترین سیلاب اوربارش نے پاکستان کا پڑوسی ممالک سے بھی رابطہ منقطع کردیا۔ بلوچستان…
مشکل کی اس گھڑی میں عوام کو تنہا نہیں چھوڑوں گا، عمران خان
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں عوام کو تنہا نہیں چھوڑونگا۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ڈیرہ اسماعیل خان میں سیلاب متاثرین کیمپ کا دورہ…
بارش اور سیلاب کے باعث کوئٹہ کےتمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ
کوئٹہ: ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے شہر میں مسلسل بارش اور سیلابی صورتحال کے باعث تمام سرکاری اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے تمام ڈاکٹرز اور طبی عملہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیار…
سیلاب متاثرین کیلئے پاک فوج کے افسران اور وفاقی کابینہ کاایک ماہ کی تنخواہ دینے کا اعلان
راولپنڈی / اسلام آباد: سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے پاک فوج کے کور کمانڈرز اور وفاقی کابینہ نے ایک ماہ کی تنخواہیں دینے کا اعلان کردیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے…