کیپٹن صفدر کی گرفتاری ریاستی دہشت گردی ہے، محمد زبیر

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی :پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما محمد زبیر نے کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری کو ریاستی دہشت گردی قرار دیدیا ہے۔

مریم نوازاور نواز شریف کے ترجمان محمد زبیر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم مقدمات اور گرفتاریوں سے خوفزدہ نہیں ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جلد بتائیں گے کہ حکومت سندھ پر گرفتاری کے لئے کس نے دباؤ ڈالا۔

محمد زبیر نے کہا کہ صوبے کاسابق گورنر ہونے کے باوجود مجھے تھانے میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جارہی ۔

دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر کے رہنما سعید غنی نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر کو جس طرح سے کراچی پولیس نے گرفتار کیا وہ قابل مذمت ہے۔

سعید غنی نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ قائد اعظم کے مزار پر کیپٹن (ر) صفدر کا رویہ نامناسب تھا تاہم حکومت سندھ نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما کی گرفتاری کا حکم نہیں دیا۔

مزید پڑھیں:آئی جی سندھ کو اغواء کرکے کیپٹن صفدر کیخلاف پرچہ کاٹنے کا انکشاف

ان کا مزید کہنا تھا کہ پولیس کی یہ کارروائی پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی جماعتوں میں تقسیم پیدا کرنے کی کوشش ہے لیکن اس سازش کو ناکام بنایا جائے گا۔