کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈوکی اہلیہ بھی کورونا وائرس کا شکار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Canada PM's wife positive for new coronavirus

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اوٹاوا :کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کی اہلیہ بھی ناول کورونا وائرس کی شکار ہوگئی ہیں ، ان کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔

کینیڈا کے وزیراعظم کی 44 سالہ اہلیہ ایک عوامی تقریب کے بعد  کورونا وائرس کا شکار ہوئیں۔وزیر اعظم کے دفتر نے جسٹن ٹروڈو کی اہلیہ کے کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم میں کورونا وائرس کی کوئی علامت نہیں ہے۔وزیر اعظم جسٹن ٹروڈواپنی ذمہ داریاں جاری رکھیں گے اور ہفتہ کو ملک سے خطاب کریں گے۔

مزید پڑھیں:مارکیٹ میں مندی اور تیل کی جنگ نے دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا

صحت عامہ کے حکام نے بتایا کہ کینیڈا میں سامنے آنیوالے کیس چین ، ایران ، اٹلی یا مصر سے آنیوالوں میں پائے گئے ہیں لیکن حال ہی میں امریکہ سے واپس آنے والے سات افراد میں بھی مثبت رپورٹس آئی ہیں۔

Related Posts