کراچی: اسکول کے طلبہ کو پکنک پر لیجانے والی بس کو حادثہ، 10بچے زخمی

مقبول خبریں

کالمز

dr jamil
چین کی تاریخ: عروج و زوال اور عالمی سیاست میں مقام
dr jamil
پاک سعودی عرب دفاعی معاہدے میں ترکیہ کی شمولیت: کیا یہ اسلامک نیٹو ہے؟
dr jamil
ایران امریکا تنازعہ :  ایک خطرناک مرحلہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسکول بس
(فوٹو: آن لائن)

کراچی کے علاقے آئی ائی چندریگر روڈ پر اسکول کے طلبہ کو پکنک پر لے جانے والی بس کو حادثہ پیش آگیا ہے جس کے نتیجے میں 10بچے زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ آئی آئی چندریگر روڈ پر کیفے بوگی کے قریب پیش آیا جہاں اسکول بس فٹ پاتھ سے جا ٹکرائی۔ حادثے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے طلبہ کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق نجی اسکول بس میں بچے پکنک کیلئے جارہے تھے جب حادثہ پیش آیا۔ ڈرائیور نے بتایا کہ حادثے کی وجہ بریک فیل ہے تاہم واقعے کی دیگر پہلوؤں سے بھی تفتیش جاری ہے۔

خیال رہے کہ کراچی سمیت ملک بھر میں تیزرفتاری اور ڈرائیورز کی غفلت سمیت دیگر وجوہات کے باعث حادثات بڑھ رہے ہیں جن کے نتیجے میں روزانہ کی بنیاد پر درجنوں افراد زخمی اور متعدد جاں بحق ہوجاتے ہیں۔

کبیروالا حادثہ

اس سے قبل پنجاب کے شہر کبیر والا میں موٹر وے پر بس اور ٹریلر کے مابین تصادم کے نتیجے میں بس ہوسٹس جاں بحق جبکہ 6مسافر زخمی ہوگئے تھے۔ حادثہ تیزرفتاری اور دھند کے باعث پیش آیا۔

 یہ افسوسناک حادثہ کبیر والا کے علاقے مخدوم پور انٹرچینج کے قریب ایم 4موٹر وے پر پیش آیا۔ بس اور ٹریلر کے مابین دھند کے باعث کم حدِ نگاہ اور ڈرائیور کی غفلت نے ائیر ہوستس کی جان لے لی۔ ائیر ہوسٹس کی لاش اور زخمی افراد کو سول ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

Related Posts