چارسدہ میں درندگی کی انتہا، دیرینہ دشمنی پر دو چچا زاد بھائی سر عام قتل

تازہ ترین

تازہ ترین

ایمبولینس
علامتی فوٹو

ضلع چارسدہ کی تحصیل شبقدر میں دیرینہ دشمنی پر مخالفین کی فائرنگ سے 2 چچا زاد بھائی جاں بحق ہوگئے،ملزمان موقع واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جبکہ لاشوں کوہسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق دیرینہ دشمنی کی بناء پر ملزمان نے چنگچی رکشہ  پر فائرنگ کی ہے۔ فائرنگ سے 2 جواں سال چچازاد بھائی موقع پر جاں بحق ہوگئے۔

مقتولین کی شناخت حبیب اللہ اور امین اللہ ساکن سروکلی یکہ غنڈ  سے ہوئی۔ جن کی عمریں 17 اور 18 سال ہے۔ واقعے کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔

Related Posts