ماں اور بیٹی دونوں کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے والا سفاک درندہ گرفتار

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
فوٹو ڈان

پولیس نے خاتون اور اس کی نوجوان بیٹی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ 

ترجمان لاہور پولیس کے مطابق 15 پر ایک خاتون نے کال کی کہ  شاہد نامی ملزم نے اس کی 18سالہ  بیٹی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا ہے جبکہ وہ خود اسے بھی جنسی زیادتی کا نشانہ بنا چکا ہے۔

عوام کو تو 34 ہزار بھی نہیں ملتے لیکن، عوام کے ٹیکسز سے وزراء اور ارکان اسمبلی کو کتنی تنخواہ ملتی ہے؟

 ایس پی سول لائنز ڈاکٹر عبدالحنان نے افسوسناک واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ مزنگ رائے آصف جبار کی سربراہی میں خصوصی ٹیم تشکیل دی جس نے سفاک ملزم شاہد کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان پولیس کے مطابق ملزم شاہد نے 6 سال قبل متاثرہ لڑکی (ث) اور اس کی والدہ عائشہ کو مکان کرایہ پر لے کر دیا تھا۔

ملزم نے بچی کی ماں کو بہلا پھسلا کر اسے زیادتی کا نشانہ بنایا اور اس کے ساتھ ناجائز تعلقات استوار کرلیے اور 6 سال تک اسے بلیک میل کرتا رہا۔

بعد ازاں ملزم نے 18 سالہ (ث) کو بھی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا جس پر لڑکی کی ماں نے 15 پر کال کردی۔

پولیس کے مطابق ملزم  نے نوجوان لڑکی کے ساتھ زنا بالجبر کا اعتراف کرلیا ہے اور اس کے خلاف تھانہ مزنگ میں مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی کے لیے حوالہ انویسٹی گیشن ونگ کر دیا گیا ہے۔

Related Posts