پنجاب کے تاریخی شہر شورکوٹ میں بھائی نے بہن سے مبینہ طور پر زیادتی کی اور اسلحے کے زور پر ویڈیوز بنائیں، جس پر پولیس نے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا۔
تفصیلات کے مطابق متأثرہ لڑکی کی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔ پولیس نے والدہ کی درخواست پر ملزم کو حراست میں لے لیا۔ والدہ نے الزام عائد کیا ہے کہ ملزم نے متعدد بار اسلحے کے زور پر زیادتی کی اور ویڈیوز بنائیں۔
مدعیہ کی درخواست میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ کسی کو بتانے کی صورت میں ملزم جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتا تھا۔ دونوں بہن بھائی کی نازیبا ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔ بہن کا نکاح ہوچکا تھا اور رخصتی ہونی باقی تھی۔
ملزم کو حراست میں لینے کے بعد پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کردی۔ ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے ابتدائی تفتیش کے دوران بتایا کہ وہ چھوٹی بہن کی شادی رکوانا چاہتا تھا، اس لیے خود ویڈیوز لیک کیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








