برطانوی سائنسدان نے بھارت کو ریڈ لسٹ میں ڈالنے کا مطالبہ کردیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

برطانوی سائنسدان نے بھارت کو ریڈ لسٹ میں ڈالنے کا مطالبہ کردیا
برطانوی سائنسدان نے بھارت کو ریڈ لسٹ میں ڈالنے کا مطالبہ کردیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لندن:برطانوی سائنسداں نے بھارت کو ریڈ لسٹ میں ڈالنے کا مطالبہ کردیا،کورونا کی بھارتی قسم کے برطانیہ میں سامنے آنے کے بعد بھارت کو ریڈ لسٹ میں شامل کرنے کا مطالبہ زور پکڑ گیا ہے۔

اس حوالے سے معروف برطانوی سائنسدان ڈینی آلٹمین کا کہنا ہے کہ انڈیاکو فوری طور پر ریڈ لسٹ میں ڈال دیا جانا چاہیئے۔کیونکہ اس کے باعث برطانیہ کو شدید خطرات درپیش ہیں۔

بین الاقوامی خبررساں ادارے کا کہنا ہے کہ یہ حیران کن ہے کہ بھارت سے آنے والوں پر ہوٹل میں رہنے کی شرط بھی نہیں۔انہوں نے کہا کہ اس جانب توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

پروفیسر ڈینی آلٹمین نے خبردار کیا کہ برطانیہ میں کورونا وائرس کے کم ہوتے ہوئے کیسز کے باوجود کورونا کی بھارتی قسم پھر سے کیسز میں اضافے کا باعث بن سکتی ہے۔

لندن کی کمیٹی برائے ویکسی نیشن اینڈ ایمیونائیزیشن کے پروفیسر ایڈم فن نے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کورونا ویکسین سے پیدا ہونے والی مدافعت کے وائرس میں تبدیلیوں کی وجہ سے متاثر ہونے کے امکانات بہت کم ہیں۔

Related Posts