برطانوی وزیر داخلہ کا فلسطینی پرچم لہرانے والوں سے طاقت سے نمٹنے کا اعلان

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟

لندن: برطانوی وزیر داخلہ سویلا بریورمین نے برطانیہ کی سڑکوں پر فلسطینی پرچم لہرانے والوں سے طاقت سے نمٹنے کا اعلان کرتے ہوئے پرچم لہرانے کو دہشت گردی کی حمایت قرار دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق برطانیہ کی بھارتی نژاد وزیر داخلہ سویلا بریورمین نے برطانوی پولیس کو سڑکوں پر پرچم لہرانے والوں سے سختی سے نمٹنے کا حکم دے دیا۔ وزارتِ داخلہ اسرائیل مخالف مظاہروں کے خلاف متحرک نظر آتی ہے۔

اقوامِ متحدہ، اسرائیل فلسطین جنگ پر سلامتی کونسل کا دوسرا اجلاس آج ہوگا

برطانیہ میں عوامی مقامات پر فلسطینی پرچم لہرانے پر پابندی لگا دی گئی۔ خاتون ویزر داخلہ نے پولیس فورسز کو خط لکھ دیا جس میں حکم دیا کہ پولیس حماس کے جھنڈے یا لوگو کی نمائش یا حماس کی حمایت میں مظاہروں کیلئے مستعد رہے۔

وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ سڑکوں پر فلسطینی پرچم لہرانے پر گرفتار کیا جاسکتا ہے اور پرچم لہرانے پر حماس اور دہشت گردی کی حمایت بھی سمجھی جائے گی۔ پولیس پرچم لہرا کر حماس کی حمایت یا یہودیوں کو ڈرانے پر کارروائی کرے۔

سویلا بریورمین نے کہا کہ حکومت غور کرر ہی ہے کہ حماس کے حق میں نعرے بازی پر پابندی لگائی جائے۔ اسرائیل کو ختم کرنے کیلئے نعروں کو بھی جرم تصور کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔

آج سے 2 سال قبل برطانوی حکومت حماس کو دہشت گرد تنظیم سمجھتے ہوئے کالعدم قرار دے چکی ہے۔ فلسطینی پرچم لہرانے پر کارروائی کا حکم رواں ماہ سامنے آیا ہے جبکہ اسرائیل اور حماس کے مابین جھڑپیں جاری ہیں۔