برٹش ائیرویز کا لندن سے اسلام آباد براہِ راست پروازیں بحال کرنے کا فیصلہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لندن: برطانوی ائیر لائن (برٹش ائیرویز) نے لندن سے اسلام آباد کی جانب براہِ راست پروازیں بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس سے مسافروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی ائیر لائن نے 2 ماہ قبل لندن سے اسلام آباد کی جانب براہِ راست پروازیں معطل کرنے کا فیصلہ کیا جس کے نتیجے میں پاکستان اور برطانیہ میں موجود مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

یہ بھی پڑھیں:

بجلی کے بل پر ٹیکس، تاجروں کے مسائل حل کرنیکی یقین دہانی 

برٹش ائیر ویز نے آج سے ہی لندن سے اسلام آباد کیلئے براہِ راست پروازیں دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کیلئے برطانوی ائیر لائن کو پاکستانی سول ایوی ایشن اتھارٹی کو ایروناٹیکل چارجز ادا کرنا ہوں گے۔

رواں برس فروری کے دوران ہی برٹش ائیر ویز نے پاکستان سے معاہدے کی مدت پوری ہونے پر لاہور اور لندن ہیتھرو کے مابین براہِ راست پروازوں کو بھی معطل کردیا تھا۔

پاکستانی سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کی جانب سے جاری کردہ اجازت نامے میں کہا گیا ہے کہ برطانوی ائیر لائن مقررہ پرواز کے روٹس پر عمل درآمد کی پابند ہوگی۔

اجازت نامے میں مزید کہا گیا کہ برٹش ائیر ویز کو فوجی یا جاسوسی کا سامان لے جانے کی اجازت نہیں ہوگی جبکہ ائیر لائن انتظامیہ کو منسوخ اور تاخیر سے آنے والی پروازوں کے متعلق پاکستان کو پیشگی اطلاع دینا ہوگی۔