بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع رامپور میں شادی کا جشن ایک عجیب و غریب مسئلے میں بدل گیا، جب دولہا نے دلہن سے پہلی رات ہی حمل کا ٹیسٹ (Pregnancy Test) کروانے کا مطالبہ کردیا۔
دلہن کو تھکن اور سخت گرمی کی وجہ سے چکر آرہے تھے جس پر دولہا نے اپنے دوستوں سے مشورہ کیا تو انہوں کہا کہ یہ پریگننٹ ہونے کی علامات لگتی ہیں،، دوستوں کی بات پر دولہا نے سہاگ رات کو ہی دلہن کا پریگننسی ٹیسٹ کرنے کی ٹھان لی۔
دولہا نے دوستوں سے مشورہ لینے کے بعد میڈیکل اسٹور سے ٹیسٹ کٹ خرید کر اسے حمل ٹیسٹ کروانے کا کہہ دیا، جب دلہن نے ٹیسٹ کٹ دیکھی تو وہ شدید غصے کی کیفیت میں آ گئی، اور فوری طور پر اپنی بھابھی کو فون کرکے سسرال والوں کو مطلع کیا۔
دونوں خاندان کے درمیان کشیدگی آگے بڑھ رہی تھی کہ گاؤں کے معزز بزرگ، پنچایت نے ثالثی کی ذمہ داری لے لی۔ تقریباً دو گھنٹے کی بات چیت کے بعد دولہا نے عوامی طور پر معافی مانگتے ہوئے کہا کہ وہ آئندہ اس طرح رویہ نہیں دہرائے گا اور معاملہ وقتی طور پر ختم ہو گیا۔