پنڈی میں نانبائیوں نے ہتھیار ڈال دیے، دیگر شہریوں میں روٹی کب سستی ہوگی؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو ٹریبیون

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

راولپنڈی میں نان بائی ایسوسی ایشن نے بالآخر ہتھیار ڈال دیئے، نانبائی ایسوسی ایشن نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

نانبائی ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری رشید قریشی نے جاری ویڈیو بیان میں کہا کہ ہم پنجاب حکومت کے فیصلے پر پر عملدر آمد کریں گے۔

رشید قریشی کا کہنا تھا کہ نوٹیفکیشن کے مطابق روٹی سولہ روپے اور نان 20 روپے کا فروخت کریں گے۔ اب سوال یہ ہے کہ باقی شہروں میں روٹی کب سستی کی جائے گی؟

واضح رہے کہ جڑواں شہروں میں نان بائیوں نےہڑتال کررکھی تھی جس کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا تھا۔

دریں اثنا اس سے قبل پنجاب حکومت کے احکامات کے خلاف مہنگی روٹی فروخت کرنے پر درجنوں افراد کو گرفتار اور متعد ہوٹلز کو سیل کردیا گیا۔

پنجاب پولیس نے مہنگی روٹی فروخت کرنے پر 80 سے زائد افراد کو گرفتار کیا جبکہ متعدد ہوٹلز سیل کردئیے۔ مریم نواز حکومت نے 16روپے کی روٹی بیچنے کے احکامات جاری کیے تھے جس کی خلاف ورزی پر 98 مقدمات درج جبکہ 75افراد گرفتار کیے گئے۔

Related Posts