عالمی شہرت یافتہ باکسر عامر خان کو امریکی پرواز سے اتار دیا گیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

امریکی پرواز سے اتارے جانے پر باکسر عامر خان غصے میں
امریکی پرواز سے اتارے جانے پر باکسر عامر خان غصے میں

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

نیویارک: پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کو چہرے پر سے ماسک ہٹانے کی اطلاع کے بعد امریکی ایئرلائن کی پرواز سے اتار دیا گیا۔

باکسر عامر خان کا کہنا ہے کہ انہیں پولیس نے ایک ساتھی کے ہمراہ امریکن ایئرلائنز کے طیارے سے اتارا تھا جب کچھ لوگوں نے شکایت کی کہ میرے دوست کا ماسک طبی معیار کے مطابق نہیں ہے۔

ایئرلائن انتظامیہ نے بتایا ہے کہ نیویارک ایئرپورٹ سے ڈلاس فورٹ ورتھ جانے والی پرواز کو واپس گیٹ پر لایا گیا کیونکہ دو مسافر عملے کی ہدایات پر عمل نہیں کررہے تھے۔ تاہم عملے نے پولیس مداخلت کا انکار کیا ہے۔

ایئرلائن کے ایک ترجمان نے بتایا ہے کہ “ہماری کسٹمر ریلیشنز ٹیم مسٹر خان کے ساتھ پیش آنے والے سے متعلق تحقیق کرے گی کیونکہ ہمارے لیے اپنے صارفین اور عملے کی حفاظت سب سے زیادہ اہمیت رکھتی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے باکسر عامر خان نے کہا ہے کہ “وہ نیو یارک میں قیام کے بعد کولوراڈو میں ایک تربیتی کیمپ کے لیے پرواز کر رہے تھے جب پولیس کی جانب سے مجھے ہوائی جہاز سے اتار دیا گیا۔

عامر خان کا کہنا ہے کہ “جہاز کے عملے کو میرے دوست کے حوالے سے شکایت موصول ہوئی تھی کہ ان کا ماسک بہت اچھے درجے کا نہیں ہے اور وہ ماسک ان کے منہ پر بھی پورا نہیں بیٹھ رہا ہے۔ عملے نے جہاز کو روک لیا ، مجھے اور میرے دوست کو اتار دیا گیا جبکہ میں نے کچھ غلط بھی نہیں کیا تھا۔”

انہوں نے مزید کہا”اب مجھے تربیتی کیمپ میں واپس جانے کے لیے ایک اور ہوائی جہاز کو ری شیڈول کرنا پڑے گا جو کہ واقعی پریشان کن ہے۔ مجھے عملے کے رویے نے بہت زیادہ بیزار کیا ہے مجھے اندازہ بھی نہیں تھا کہ امریکی ایئرلائن ہمارے ساتھ ایسا کرے گی۔

امریکن ایئرلائن کا کہنا ہے کہ فلائٹ 700 نیو جرسی کے نیوارک لبرٹی انٹرنیشنل ایئر پورٹ کے گیٹ پر واپس آئی جب دو صارفین نے عملے کی ہدایات پر عمل کرنے سے انکار کردیا۔ اور عملے کو اپنے کام سے کام رکھنے پر مجبور کیا گیا۔ اور عملے کی ہدایت کے مطابق اپنے چہرے کو ماسک سے ڈھانپے سے انکار کردیا۔

انہوں نے بتایا کہ ایئرپورٹ پر پروٹوکول کے لیے پولیس ضرور موجود تھی تاہم انہوں نے مسافروں کو ہوائی جہاز سے نہیں نکالا تھا۔ انہوں نے اس بات کی بھی تردید کی ہے کہ ایئرلائن نے عامر خان اور ان کے ساتھی پر پابندی عائد کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایف بی آر کا پروفیشنلز پر اضافی ایڈوانس ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ

Related Posts