خونی واٹر ٹینکر نے موٹر سائیکل سوار دو کم عمر بھائیوں کو کچل دیا

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
موٹر سائیکل سوار کو کچلنے والا واٹر ٹینکر
علامتی فوٹو

کراچی میں واٹر ٹینکر نے موٹرسائیکل سوار دو سگے بھائیوں کو کچل ڈالا، واقعے کے بعد مشتعل شہریوں نے ٹینکر کو آگ لگا دی جبکہ ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔

افسوسناک حادثہ ڈیفنس تھانے کی حدود میں پیش آیا جہاں کورنگی روڈ پر ایک تیز رفتار واٹر ٹینکر نے دو کمسن سگے بھائیوں کو روند دیا۔ حادثہ پنجاب چورنگی سے کالا پل جانے والی سڑک پر پیش آیا جہاں بچے موٹر سائیکل پر کسی بڑے کے ہمراہ سوار تھے۔

حادثے میں 11 سالہ توصیف اور 10 سالہ ایان موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ واقعے کے بعد علاقے میں شدید غم و غصے کی لہر دوڑ گئی اور مشتعل شہریوں نے واٹر ٹینکر کو نذر آتش کر دیا۔

پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچی اور فائر بریگیڈ کو طلب کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق ٹینکر ڈرائیور حادثے کے بعد موقع سے فرار ہوگیا، جس کی تلاش جاری ہے۔ جاں بحق بچوں کی لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے اور ڈرائیور کو جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے گا۔

عینی شاہدین کے مطابق بچے موٹر سائیکل پر سوار تھے اور سڑک عبور کرتے وقت تیز رفتار ٹینکر نے انہیں ٹکر ماری، جو جان لیوا ثابت ہوئی۔