ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی میں بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

blood donation camp organizes in District Bar Association Rawalpindi

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

راولپنڈی: پاکستان سویٹ ہومز کے زیر اہتمام خون اکٹھا کرنے کے لیے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی میں کیمپ لگایا گیا۔

راولپنڈی ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن میں پاکستان سویٹ ہوم کے زیر اہتمام لگائے گئے کیمپ میں اے ایف آئی سی کی بریگیڈیر نزہت، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چوہدری طارق جاوید، سینئر سول جج شاہد اعوان اور ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کیپٹن (ر) انوارالحق نے دورہ کیا۔

پاکستان سویٹ ہومز کیڈٹ کالج کے طلبا نے راولپنڈی ڈسٹرکٹ بار کا دورہ کیا اور ووکلا کو خون کے عطیات دینے کے لئے آگاہی دی جبکہ ممبر پنجاب بار کونسل اشفاق کہوٹ، ظہیر ارشد اعوان ، ذوالفقار عباس نقوی ، ممبر پنجاب بار کونسل اسد عباسی ، سید جمال شاہ ، سیکرٹری راولپنڈی بار غلام مصطفیٰ کمال ، سیکریٹری راولپنڈی بار یاسر محمود چٹھہ، جوائنٹ سیکرٹری اخلاق اعوان ، حسنین زمرد خان ، توفیق آصف ، ساجد ستی ، شیخ سلمان ، راجہ قیصر، فیصل جمیل چوہان ، راجہ ساجد اسحاق، جی ایم شاہ، ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری یٰسین ، پی ٹی آئی کے رہنما ساجد خان ، سمیت وکلاء کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

بلڈ بینک کے دورے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئےبریگیڈیر نزہت نے کہا کہ ہم زمرد خان کے مشکور ہیں ۔کورونا وائرس کی وجہ سے تھیلیسیمیا کے مریض بچوں کو اس وقت خون کی اشد ضرورت ہے ان کی اس ضرورت کو پورا کرنے کے لیے زمرد خان نے جو اقدام اٹھایا ہے وہ قابل تحسین ہے ۔

ڈسٹرکٹ اینڈی سیشن جج چوہدری طارق جاوید کا کہنا تھا کہ آج کا دن میری زندگی کا بہترین دن ہے ۔ تھیلیسیمیا کے مریضوں کا اس وقت خون کی اشد ضرورت ہے اور کورونا وائر س کی وجہ سے مریضوں کو جو مشکلات درپیش ہیں اس صورتحال میں زمر د خان نے راولپنڈی ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن میں بلڈ بینک لگا کر ہمیں یہ موقع فراہم کیا ہے کہ ہم اس کار خیر میں اپنا حصہ ڈالیں ۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی وباء کے پیش نظر تعلیمی ادارے ، اسکول کالجز، یونیورسٹیز اور مختلف ادارے بند ہیں جس کی وجہ سے ہزاروں مریض ، بچے اور بزرگ خون نہ ملنے کی وجہ سے زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلاء ہیں۔

مریضوں کی اس ضرورت کو پورا کرنے کیلئے پاکستان سویٹ ہومز کے سربراہ زمرد خان کی کاوشوں سے خون اکٹھا کرنے کی مہم کا آغاز کیا گیا ہم اس کارخیر میں ان کے ساتھ ہیں۔

مزید پڑھیں:وزیر اعظم عمران خان نے کورونا کو سنگین عالمی بحران قرار دیدیا، 10نکاتی حل پیش

ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کیپٹن (ر)انوار الحق کا کہنا تھا کہ بلڈ کیمپ لگا کر انسانیت کو بچایا جا سکتا ہے ۔ کسی انسان کی جان بچانا سب سے بہترین عمل ہے۔ راولپنڈی ضلعی انتظامیہ ان کے کام کو سراہتی ہے ۔

پاکستان سویٹ ہومز کے سربراہ زمرد خان کا کہنا تھا کہ کیمپ پاکستان کے چاروں صوبوں میں لگائے جائیں گئے ۔

بلڈ کیمپ مہم کے سلسلے کے موقع پر پاکستان سویٹ ہومز کے سربراہ زمرد خان کا کہنا تھا کہ تمام شہری اس کار خیر میں ہماری مدد کریں اور اس مہم میں ہمارا ساتھ دیں۔

Related Posts