حکومت کو بلیک میل کرکے اپوزیشن کو کچھ حاصل نہیں ہوگا، شبلی فراز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حکومت کو بلیک میل کرکے اپوزیشن کو کچھ حاصل نہیں ہوگا، شبلی فراز
حکومت کو بلیک میل کرکے اپوزیشن کو کچھ حاصل نہیں ہوگا، شبلی فراز

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعا ت و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہاہے کہ نواز شریف ہشاش بشاش پھر رہے ہیں اور اب صحت کی بات نہیں کر تے۔انہوں نے کہا کہ بلیک میلنگ کرکے اپوزیشن کو کچھ حاصل نہیں ہوگا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب تو نواز شریف صحت کی بات بھی نہیں کرتے کیونکہ وہ ہشاش بشاش پھر رہے ہیں اور بات عدالتوں پر ڈال دی ہے۔

جب عدالتیں ان کی مرضی کی آئیں گی تو تب وہ واپس آئیں گی اور واپس آنا عدالتوں سے مشروط کردیا ہے۔یہ وہ لوگ ہیں جن کی کسی بات پر آپ یقین نہیں کرسکتے ان کا کام اقتدار میں آنا ہے، عوام کو بے وقوف بنانا، ووٹ لینا اور ان ووٹوں کے ذریعے نوٹ کمانے ہیں۔

شبلی فراز نے کہا کہ ان کا مقصد اقتدار میں آنا اپنے کاروبار کو دوام دینا ہے، انہوں نے اس ملک کو بہت پیچھے کردیا اور اداروں کو کھوکھلا کردیا، الیکشن میں یہ ہار جائیں تو ٹھیک نہیں ہے اور جیت جائیں تو ٹھیک ہیں۔شبلی فراز کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کو بلیک میلنگ سے کچھ حاصل نہیں ہوگا۔

وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے مسلم لیگ (ن)سے رابطے کے احسن اقبال کے دعویٰ کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم چھپ کام کام کر نے والے نہیں۔ شبلی فراز نے مسلم لیگ (ن)سے رابطے کے احسن اقبال کے دعوے کی تردید کردی۔

مزید پڑھیں: کورونا کے بڑھتے کیسز، وزیر اعظم کی اپوزیشن سے جلسے موخر کرنے کی اپیل

Related Posts