بلاول زرداری ملک کو بدنام کرنے کی سازش کر رہے ہیں، حلیم عادل شیخ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پیپلز پارٹی نے سندھ میں پولیس کے نظام کو تباہ و برباد کر دیا،حلیم عادل شیخ
پیپلز پارٹی نے سندھ میں پولیس کے نظام کو تباہ و برباد کر دیا،حلیم عادل شیخ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پی ٹی آئی مرکزی رہنما و پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ نے بلاول بھٹوزرداری کے بی بی سی پر انٹرویو پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بہت ہی افسوس کی بات ملک کے حالات خراب ہوتے ہوئے بھی بلاول زرداری ملک کو بدنام کرنے کی سازش کر رہے ہیں۔کتنا اچھا ہوتا کہ بلاول زرداری بی بی سی کو انٹرویو دینے کے بجائے عوام میں موجود ہوتے اور عوام کی خدمت کرتے۔

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ وزیر اعظم پر صوبوں سے لاتعلقی کا الزام لگانے سے پہلے بلاول زرداری کو اپنے وزیر اعلیٰ سے پوچھ لینا چاہیئے تھا،کیا وزیر اعلیٰ سندھ این سی سی کی میٹنگ اسلام کا حصہ نہیں ہوتے؟بین الاقوامی سطح پر اس طرح کا پروپیگینڈا کرنا کرونا سے بچاؤ نہیں ملک کو بدنام کرنے کے لئے ہے۔

بلاول زرداری کی معلومات میں کمی ہے،سندھ کی اسپتالوں کو سپریم کورٹ کے حکم پر وفاقی حکومت کے حوالے کیا گیا تھا۔ بڑے بڑے دعوے کرنے والی سندھ حکومت آج بھی جناح اور سول اسپتال میں کرونا کی ٹیسٹنگ اور علاج کی سہولت نہیں دے سکی ہے۔شرح آبادی کے حساب سے سب سے زیادہ کرونا کا مرض سندھ میں پھیلا ہوا ہے۔

مراد علی شاہ نے لاک ڈاؤن سے پہلے بیس لاکھ خاندانوں کو راشن دینے اور گھر گھر ٹیسٹ کرنے کا اعلان کیا تھا۔ وہ دعوے صرف دعوے ہی رہ گئی لیکن عوام کو راشن نہ مل سکا۔ سندھ میں لاک ڈاؤن گرفتاریوں مقدمات ہونے باوجود کوئی اچھا رزلٹ نکلا؟

بلاول زرداری کے نزدیک سونے کے تاج پہنے والے موجود ہیں جن کو عوام کے مسائل سے دلچسپی نہیں ہے۔ خان صاحب کی پالیسیز پر ابہام اور الزام لگانے سے پہلے بتائیں سندھ حکومت کی کیا پالیسی ہے۔سندھ حکومت بڑے بڑے اعلانات کے سوا کوئی کام بتائے جس سے عوام کو رلیف کو ملا ہو،18 ترمین کے تحت محکمہ صحت کئی سال سے سندھ حکومت کے پاس۔

اس سال بھی 140 ارب کا بجٹ ہے مگر سندھ کے سولہ اضلاع میں ایک بھی وینٹیلیٹر نہیں ہے۔ سندھ میں اگر پرائیوٹ اسپتال نہ ہوتے تو سندھ میں کرونا سے نمٹنے کی صلاحیت ہی نہیں ہے۔ بڑے افسوس کی بات ہے کہ آئے دن بلاول زرادری بین اقوامی نیوز ادروں سے بات کر کے ملک کو بدنام کر رہے ہیں۔ لیکن سندھ کی چھ کروڑ عوام آپ سے جواب مانگ رہی ہے کہ لاک ڈاؤن کے بعد آپ نے کیا رلیف دیا۔

وفاقی حکومت نے سب سے پہلے سندھ کو ایک کروڑ ڈالر دیئے 1200 ارب کے پیکیج میں سب سے زیادہ فائدہ سندھ کو ہوا۔144 ارب کے احساس کیش ایمرجنسی پروگرام میں سب سے زیادہ سندھ کی عوام کو رلیف دیا گیا۔ سندھ میں 20 لاکھ لوگوں کو 25 ارب روپے دیئے جاچکے ہیں۔ مزید دیئے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بلاول زرداری بھی بیانات دینے سے قبل اپنے نمائندؤں کو سندھ کی عوام کے پاس بھیجیں۔خود بھی انٹرویو دینے کے بجائے عوام میں آئیں سندھ کی عوام سراپا احتجاج ہے۔

Related Posts