آزادی کی قدر حقیقی جمہوریت میں مضمر ہے،بلاول بھٹو کی قوم کو یوم آزادی کی مبارکباد

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Bilawal congratulates nation on 73rd Independence Day

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد : پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے قوم کو  یوم آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ آزادی کی قدر حقیقی جمہوریت میں مضمر ہے۔

انسانی وقار کا احترام اور انسانذات کی ترقی کی ضمانت جمہوریت کے علاوہ اور کوئی نظام نہیں دیتا،ہمیں دیکھنا چاہیے آٹا، چینی اور پٹرول جیسی روزمرہِ استعمال کی اشیاء آج مافیاز کے کنٹرول میں کیوں ہیں،جب تک قانون کے سامنے سب برابر نہیں ہوں گے، ملک اندرونی و بیرونی بحرانوں کا شکار رہے گا۔

جمعہ کو پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے 74ویں یومِ آزادی پر اپنے پیغام میں کہاکہ قوم کو جشنِ یومِ آزادی مبارک ہو۔

انہوں نے کہاکہ آزادی کی قدر حقیقی جمہوریت میں مضمر ہے،انسانی وقار کا احترام اور انسانذات کی ترقی کی ضمانت جمہوریت کے علاوہ اور کوئی نظام نہیں دیتا۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ ہماری قوم کے نوجوان متحرک اور آزادی کی اہمیت و افادیت سے بخوبی واقف ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستانی قوم اپنی آزادی کا تحفظ کرنا جانتی ہے، جسے یہ عزم تحریکِ آزادی سے وراثت میں ملا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ پاکستان کی تحریکِ آزادی ایک پْر امن سیاسی جدوجہد تھی۔ انہوں نے کہاکہ قائداعظم کی زیرِ قیادت ہمارے آباؤ اجداد نے آنے والی نسلوں کی خاطر سامراج کی زنجیریں توڑیں تھیں تاکہ آئندہ نسلوں کو جبر، مذہبی امتیاز اور ہر طرح کی زیادتیوں سے محفوظ رکھا جائے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ ہمارے آباؤ اجداد نے قربانیاں دیں تاکہ ہم اپنی عبادت، اظہار رائے، اور ایسوسئیشن کی آزادی سے بہرہ مند ہوںتاکہ ہم ووٹ کی طاقت کے ذریعہ حکومتوں کا احتساب کرسکیں،ہمیں بلا تاخیر کے انصاف کی فراہمی یقینی ہو ۔

انہوں نے کہاکہ دوراندیشی و خود احتسابی زندہ قوموں کی اوصاف ہوتی ہیں،ہمیں دیکھنا چاہیئے کہ آٹا، چینی اور پٹرول جیسی روزمرہِ استعمال کی اشیاء آج مافیاز کے کنٹرول میں کیوں ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ 74 ویں یوم آزادی پر عوام سوال اٹھا رہے ہیں،سوال ہے کہ بھوک اور غربت کے خاتمے پر ریاستی وسائل کیوں خرچ نہیں کیئے جا رہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ وہ وسائل آزادیِ اظہارِ رائے و میڈیا اور مخالفین کو دبانے کے لئے ریاستی وسائل کیوں استعمال کیے جارہے ہیں؟۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ انصاف کی ترازو کے توازن کی اساس اخباری شہ سرخیاں کیوں بن رہے ہیں؟آمریت اور نظریہ ضرورت ہر چند سالوں کے بعد کیوں سر اْٹھا کے سامنے آتے رہتے ہیں؟۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ پاکستان کو تاحال اپنے بانی قائداعظم کے عین وڑن کے مطابق کھڑا ہونے کے لیئے تگ ودو کیوں کرنا پڑ رہی ہے؟ پاکستان کو درپیش مسائل کا حل آئین و اور پارلیمنٹ کی بالادستی، قانون کی حکمرانی، اور جمہوریت کو تسلیم کرنے اور ان کی پامالی کے خاتمے میں ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ جب تک قانون کے سامنے سب برابر نہیں ہوں گے، ملک اندرونی و بیرونی بحرانوں کا شکار رہے گا۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ پی پی پی چیئرمین نے قائداعظم اور ان کی قیادت میں تحریک آزادی میں حصہ لینے والے رفقاء کو خراج عقیدت پیش کیا۔

مزید پڑھیں:چہار سو سبز پرچموں کی بہار میں پاکستان کی آزادی کا جشن

انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی ملک کو حقیقی فلاحی ریاست بنانے کے لئے آئین و جمہوری اصولوں کی پیروی کرے گی۔

Related Posts