عمران خان کی ایک ہزار ارب کی چوری پکڑی گئی،بھاگنے نہیں دینگے، بلاول بھٹو

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Bilawal Bhutto demands investigation into corruption against the government

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ ایک ہزار ارب روپے کی عمران خان کی چوری پکڑی گئی ہے، میگا کرپشن پر انکوائری کی جائے، قومی خزانے پر ڈاکہ مارنے والے عمران خان اور ان کے ساتھیوں کو ملک سے بھاگنے نہیں دیا جائے گا۔

پی ٹی آئی کا بجٹ عوامی نہیں بلکہ سیاسی ہے، پیپلز پارٹی سلیکٹڈ حکومت کے سلیکٹڈ بجٹ کو ماننے سے انکارکرتی ہے۔

بلاول ہاؤس میڈیاسیل سے جاری بیان بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ عمران خان کی حکومت نے صرف شرح سود میں ردوبدل کرکے قومی خزانے کوایک ہزار ارب روپے تک کا نقصان پہنچایا ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ عمران خان نے مخصوص سرمایہ داروں کے دوارب ڈالر بیرون ملک سے منگوائے اورشرح سود 13.25 فیصد مقرر کرکے اپنے دوستوں کو فائدہ پہنچا کرپیسے واپس کردیئے،عمران خان بتائیں کہ یہ دو ارب ڈالر کن سرمایہ دار دوستوں کے تھے کہ جن کو فائدہ پہنچانے کے لئے قومی خزانے کو 300ارب روپے کا نقصان پہنچایا گیا۔

بلاول بھٹوزرداری نے کہا کہ آئی ایم ایف نے شرح سود 12 فیصد تک رکھنے کا کہا تھا اور عمران خان کی حکومت نے اس کو 13.25 فیصد بڑھا کر چند سرمایہ داروں کو فائدہ پہنچایا،پاکستان انوسٹمنٹ بونڈز کی شرح سود اچانک تبدیل کرکے عمران خان کی حکومت نے چند مخصوص سرمایہ داروں کو 700 ارب روپے تک کا فائدہ پہنچایا۔

مزید پڑھیں:بجٹ 2021، وزیرِ خزانہ شوکت ترین قومی اقتصادی سروے آج پیش کریں گے

انہوں نے کہاکہ پاکستان انوسٹمنٹ بونڈ کے 700 ارب روپے اور دو ارب ڈالر پر 300 ارب روپے اورمجموعی طور پر ایک ہزار ارب روپے کی عمران خان کی چوری پکڑی گئی ہے۔

پی ٹی آئی حکومت کی اس میگا کرپشن پر پارلیمانی انکوائری کی جائے، قومی خزانے پر ڈاکہ مارنے والے عمران خان اور ان کے ساتھیوں کو ملک سے بھاگنے نہیں دیا جائے گا، پاکستان پیپلزپارٹی اس میگا کرپشن اسکینڈل کے ایک ایک روپے کا عمران خان سے حساب لے گی۔

Related Posts