کرپٹو مارکیٹ کیلئے بڑی خوشخبری، اسٹیٹ بینک کا اہم نوٹیفکیشن جاری

تازہ ترین

تازہ ترین

کرپٹو پاکستان
علامتی تصویر

اسٹیٹ بینک نے ملک میں ورچوئل ایسٹ سروس (کرپٹو کرنسی کی کمپنیز) پر عائد پابندی ختم کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق اسٹیٹ بینک نے کرپٹو  کمپنیز پر عائد پابندی ختم کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا جس کے بعد  کرپٹو ایسٹ ڈیلنگ کرنے والی کمپنیز کو قانونی تحفظ مل گیا۔

اسٹیٹ بینک کی اجازت کے بعد  بینکوں کو  لائسنس یافتہ کرپٹو کمپنیز کے اکائونٹس کھولنے کی اجازت ہوگی۔

پابندی کے خاتمے سے پاکستان میں قانونی طور پر کرپٹو اور ڈیجیٹل کرنسی ٹریڈنگ کی راہ ہموار ہوگئی ہے جبکہ دبئی اور بیرون ملک پاکستانیوں کے کرپٹو اثاثے ملک میں واپس آنے کے امکانات روشن ہوگئے۔

Related Posts