ریلوے کے کرایوں میں بڑا اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: محکمہ ریلوے کی جانب سے کرایوں میں کئی گنا اضافہ کردیا ہے، اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

محکمہ ریلوے کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق خیبر میل لاہور سے کراچی اے سی سلیپر کا کرایہ 11 ہزار روپے کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ریلوے کے نئے کرایوں کا اطلاق فوری طور پر نافذ العمل ہوگا، لاہور سے کراچی کے لیے ٹرین آپریشن 5 اکتوبر سے بحال ہوگا۔

قراقرم ایکسپریس کا لاہور سے کراچی اکانومی کلاس کا کرایہ 3ہزار روپے کردیا گیا ہے، قراقرم ایکسپریس اے سی بزنس کا کرایہ 9 ہزار روپے اور اے سی اسٹینڈرڈ کا کرایہ 8 ہزارروپے کر دیا گیا ہے۔

خیبر میل اے سی بزنس کا کرایہ 8 ہزار روپے کردیا گیا ہے جب کہ خیبر میل اے سی اسٹینڈرڈ کا کرایہ 4200 سے بڑھا کر 7 ہزار روپے کردیا گیا ہے، خیبر میل اکانومی کلاس کا کرایہ 3 ہزار روپے کردیا گیا ہے۔

کراچی ایکسریس اے سی اسٹینڈرڈ کلاس کا کرایہ 4ہزار 150سے بڑھا کر 5 ہزار روپے جب کہ کراچی ایکسپریس اکانومی کلاس کا کرایہ 3 ہزار روپے کردیا گیا ہے۔

کراچی ایکسپریس کا لاہور سے کراچی اے سی سلیپرکلاس کا کرایہ 9 ہزارروپے کردیا گیا ہے،کراچی ایکسپریس اے سی بزنس کا کرایہ 5 ہزار 700 سے بڑھا کر 7ہزار روپے کردیا گیا۔

لاہور سے کراچی پاک بزنس ایکسپریس میں اے سی بزنس کلاس کا کرایہ 7ہزار روپے کردیا گیا ہے، پاک بزنس ایکسپریس اے سی اسٹینڈرڈ کا کرایہ 5 ہزار اور اکانومی کلاس کا کرایہ 3 ہزار روپے کر دیا گیا۔

مزید پڑھیں:ملک بھر میں سیلاب کے باعث 1ماہ سے بند ٹرین سروس آج سے بحال

لاہور سے کراچی جانے والی رحمان بابا ایکسپریس اے سی بزنس کا کرایہ 9 ہزار روپے ہوگیا ہے، رحمان بابا اے سی اسٹینڈرڈکا کرایہ بڑھا کر 8 ہزار روپے کردیا گیا، رحمان بابا ٹرین کی اکانومی کلاس کا کرایہ بڑھا کر 3ہزار روپیکر دیا گیا۔