ملک میں بھنگ کی کاشت کے فروغ کیلئے سرکاری منصوبے کا افتتاح آج ہوگا

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
بھنگ کنٹرول
(فوٹو: آن لائن)

اسلام آباد: وزارتِ سائنس و ٹیکنالوجی کے تحت بھنگ کی کاشت کے سرکاری منصوبے کا باضابطہ افتتاح آج ہوگا جسے ہیمپ ویلیو ڈویلپمنٹ پروگرام 2021 کہا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز آج صنعتی سطح پر بھنگ کی کاشت کے منصوبے کا باضابطہ افتتاح کریں گے جس کی تقریب راولپنڈی کے علاقے روات میں منعقد ہوگی۔

روات کے قریب کلیام موڑ پر قائم انسٹی ٹیوٹ آف ہائیڈروفونک ایگریکلچر میں ہونے والی بھنگ کی کاشت کے منصوبے کی افتتاحی تقریب کا مقصد ملک کے زرِ مبادلہ میں اضافہ کرنا ہے۔

پی سی ایس آئی ار کا کہنا ہے کہ بھنگ کی کاشت سے سرکاری اور پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت زرِ مبادلہ میں بھاری بھرکم اضافہ ممکن ہے۔ منصوبے کیلئے ایگریکلچر یونیورسٹی سے تعاون حاصل کیا گیا ہے۔

پیر مہر علی شاہ ایرڈ ایگریکلچر یونیورسٹی اور پی سی ایس آئی آر کی مشترکہ کاوشوں سے بھنگ کی کاشت کا منصوبہ پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا جو پی سی ایس آئی آر کا لیڈ پراجیکٹ قرار دیا جاتا ہے۔

ابتدائی طور پر راولپنڈی کے علاقے روات میں قائم گرین ہاؤس میں 5 ایکڑ کے رقبے پر بھنگ کاشت کی جائے گی جس کا موسم ختم ہونے کے باعث اس کی کاشت گرین ہاؤس میں کیے جانے کا فیصلہ کیا گیا۔

خیال رہے کہ اِس سے قبل اقوامِ متحدہ نے گانجے اور بھنگ کو عالمی منشیات کی فہرست سے باہر نکال دیا تاہم یہ فیصلہ طبی ضرورت کے پیشِ نظر انسدادِ منشیات سے متعلق ادارے میں کیا گیا۔

بھنگ اور گانجے کو گزشتہ برس دسمبر2020 کے دوران زیادہ سخت کنٹرول والی منشیات کی فہرست سے خارج کردیا گیا۔رکن ممالک کی اکثریت نے فیصلے کے حق میں ووٹ دئیے۔ 

مزید پڑھیں:  گانجا اور بھنگ عالمی منشیات کی فہرست سے خارج

Related Posts