کراچی میں ہمارے منتخب 4 بار بی کیو سینٹرز بنائیں گے عید پر مزیدار پکوان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

عید الاضحی کھانے کا شوق رکھنے والوں کیلئے انواع اقسام کے کھانے لے کر آتی ہے، کوئی کلیجی بھون کر کھانے کا شوق رکھتا ہے تو کسی کو پائے بننے کا انتظار ہوتا ہے، جہاں شہریوں کے لیے گھروں میں عید پر گوشت سے طرح طرح کے پکوان تیار کرنا مشکل ہوجاتا ہے وہیں بار بی کیو سینٹرز بھی گوشت کے تکے بوٹی اور مزے مزے کے پکوان بنانے کیلئے خدمات فراہم کرتے ہیں۔

کراچی کے شہریوں کیلئے ایم ایم نیوز نے اس عید پر گوشت کے پکوان تیار کرنیوالے 4 باربی کیو سینٹرز کا انتخاب کیا ہے۔

ایم بھاشانی فوڈ سینٹر

لانڈھی 4 نمبر پر واقع ایم بھاشانی فوڈ سینٹر نےعید الاضحی پر شہریوں کو گوشت کے مزیدار پکوان تیار کرکے دینے کیلئے خصوصی تیاری کی ہے، ایم بھاشانی فوڈ سینٹرکے مالک کا کہنا ہے کہ عید پر ہم نے گوشت قربانی کا ذائقہ بھاشانی کا آفر رکھی ہے جس میں بریانی،بیف بہاری بوٹی، سیخ کباب، دم قیمہ، چپلی کباب، بیف کڑاھی، بیف وائٹ کڑاھی شامل ہے ۔ان کا کہنا ہے کہ شہریوں کو قیمہ بنوانے کیلئے بھی پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے ہمارے پاس قیمہ بنانے کی سہولت بھی موجود ہے۔
ایم بھاشانی فوڈ سینٹرکے مالک کا کہنا ہے کہ ہم کسٹمر کی پسند کے مطابق ہر طرح کے پکوان تیار کرکے دیتے ہیں اور یہ سلسلہ عید کے پہلے دن سے لیکر محرم تک جاری رہتا ہے۔ اس حوالے سے ان کا مزید کہنا ہے کہ کسٹمر صرف گوشت لاکر دیں  مصالحہ سمیت تمام اشیاء ہم خود شامل کرکے لذیر پکوان تیار کرکے دینگے۔

بھائی محمد کباب ہاؤس

Make BBQ from your sacrificial animal’s meat on Eid-ul-Azha

کے ای سی ایچ ایس بلاک فور میں قائم بھائی محمد کباب ہاؤس نے بھی ہر سال کی طرح اس عید پر بھی شہریوں کو گوشت کے مزے مزے کے پکوان بناکر دینے کا اہتمام کیا ہے۔

بھائی محمد کباب ہاؤس پر بیف بہاری بوٹی، مٹن بہاری بوٹی اور اونٹ کے کباب بھی بنیں گے، بیف اور مٹن کا گولا کباب بھی بنایا جائے گا اور دھاگہ کباب بھی ملیں گے۔
بھائی محمد کباب ہاؤس کے عملے کا کہنا ہے کہ شہریوں کی پسند کو مد نظر رکھتے ہوئے ہم نے خصوصی مصالحے تیار کئے ہیں، جو کم مصالحہ کھانا چاہتے ہیں ان کے کیلئے بھی اور جو تیز مرچ مصالحے پسند کرتے ہیں ان کیلئے بھی ہم نے خاص تیاری کی ہے۔

باورچی کیٹرنگ

Make BBQ from your sacrificial animal’s meat on Eid-ul-Azha

قیوم آباد سی ایریا میں باورچی کیٹرنگ نے عید پر مزید پکوان سے شہریوں کی تواضع کرنے کیلئے خصوصی آفر متعارف کروائی ہے، انہوں نے شہریوں کوعید پر مزیدار پکوان تیار کرکے دینے کیلئے مختلف نرخ متعارف کروائے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ شہریوں کو ان کی فرمائش کے مطابق ہر طرح کی ڈش تیار کرکے دینگے۔ ان کا کہنا ہے کہ شہری صرف گوشت دیں پکوان تیار کرکے ہم گھر پر پہنچائینگے ۔
یہاں بیف اور مٹن بریانی، بیف قورمہ کڑاھی، مٹن قورمہ کڑاھی، باربی کیو میں بیف اور مٹن کے بہاری کباب، سیخ بوٹی اور گولا کباب جبکہ بیف اور مٹن کی ملائی بوٹی اور اسپیشل ترکش کباب تیار کرکے دیئے جائینگے۔

ملا کباب ہاؤس

Make BBQ from your sacrificial animal’s meat on Eid-ul-Azha

گلشن اقبال بلاک 13/Aمیں واقع ملا کباب ہاؤس کے مالک کا کہنا ہے کہ ہم نے اس عید پر شہریوں کو لذیذ پکوان بناکر دینے کی تیاری کرلی ہے، شہری صرف گوشت لیکر آئیں اور اس کو کاٹنا بھی ہماری ذمہ داری ہے، ان کا کہنا ہے کہ شہریوں  کی فرمائش پر ہر قسم کی ڈش تیار کی جائینگی۔ 

Related Posts