پہلے ٹیسٹ میں پاکستان کیخلاف بنگلہ دیش کی بیٹنگ، 4کھلاڑی پویلین لوٹ گئے

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
پہلے ٹیسٹ میں پاکستان کیخلاف بنگلہ دیش کی بیٹنگ، 4کھلاڑی پویلین لوٹ گئے
پہلے ٹیسٹ میں پاکستان کیخلاف بنگلہ دیش کی بیٹنگ، 4کھلاڑی پویلین لوٹ گئے

قومی کرکٹ ٹیم  میزبان بنگلہ دیش کے خلاف دو 5 روزہ میچز کی سیریز کا پہلا میچ آج کھیل رہی ہے۔ بنگلہ دیش نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ ابتدائی 25 اوورز کے دوران بنگلہ دیش نے 66 رنز بنائے جس کے 4 کھلاڑی آؤٹ ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے ٹی 20 سیریز میں بنگلہ دیش کو وائٹ واش کردیا جس کے بعد آج شروع ہونے والی ٹیسٹ سیریز میں بھی میزبان ٹیم کی بیٹنگ لائن اپ لڑکھڑا گئی۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان کیخلاف پہلا ٹیسٹ میچ، بنگلہ دیش ٹاس جیت گیا، بیٹنگ کا فیصلہ

انڈر 12 ٹینس کا سیمی فائنل میچ، پاکستان نے بھارت کو شکست دے دی

ٹیسٹ سیریز کاآغاز ون ڈے کی طرح ہوا۔ بنگلہ دیشی ٹیم خاطرخواہ سکور نہ کرسکی اور نہ ہی وکٹیں بچا سکی۔ 2 ٹیسٹ میچز میں سے پہلا میچ آج چٹاگانگ میں کھیلا جارہا ہے۔

قبل ازیں 14 اوورز میں بنگلہ دیشی ٹائیگرز نے 43 رنز بنائے جس کے 2 کھلاڑی پویلین لوٹ چکے تھے۔ 26 اوورز میں بنگلہ دیش نے 68 رنز بنائے جس کے 4کھلاڑی آؤٹ ہوچکے ہیں۔

پاکستان کے شاہین آفریدی، حسن علی، فہیم اشرف اور ساجد خان نے ایک ایک بنگلہ دیشی کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ بنگلہ دیش کے شادمان اسلام، سیف حسن اور نجم الحسن شانتو نے 14،14رنز بنائے۔

ٹاپ آرڈر کے تینوں کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔ آؤٹ ہونے والے چوتھے کھلاڑی مومن الحق کو وکٹ کیپر رضوان نے ساجد خان کی گیند پر کیچ آؤٹ کردیا۔ اس وقت مشفق الرحمان اور لٹن بیٹنگ کرر ہے ہیں۔ 

Related Posts