اسلام آباد، تمام اقسام کے جلسوں اور اجتماعات کی کوریج پر پابندی عائد

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے وفاقی دارالحکومت میں تمام اقسام کے جلسوں اور عوامی اجتماعات کی کوریج پر پابندی عائد کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں تمام سیاسی جماعتوں کی تمام اقسام کے جلسوں اور عوامی اجتماعات کی لائیو اور ریکارڈڈ ہر طرح کی کوریج پر پابندی عائد کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

پیمرا نے ججز سے متعلق مواد نشر کرنے پر پابندی لگا دی

پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کا کہنا ہے کہ کسی بھی فرد، تنظیم یا سیاسی جماعت کی ریلی اور اجتماع کی کوریج پر پابندی لگائی گئی ہے۔ ٹی وی چینلز ہدایات کی پابندی کریں۔

ترجمان پیمرا کے بیان کے مطابق ہدایات کی خلاف ورزی کرنے والے ٹی وی چینل کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ خلاف ورزی پر شو کاز نوٹس جاری کیے بغیر ٹی وی چینلز کا لائسنس منسوخ کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے الیکٹرانک میڈیا پر سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کے موجودہ ججوں سے متعلق کسی بھی مواد کو نشر کرنے پر پابندی عائد کردی۔

آج سے 18روز قبل پیمرا نے سابقہ ہدایات کا حوالہ دیا جس میں تمام لائسنس دہندگان کو ہدایت کی گئی تھی کہ ”ریاستی اداروں کے خلاف کوئی بھی مواد ٹیلی کاسٹ کرنے سے گریز کریں۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ بار بار ہدایات کے باوجود، سیٹلائٹ ٹیلی ویژن چینلز مسلسل اعلیٰ عدالتوں کے معزز ججوں کے طرز عمل پر بحث کر رہے ہیں اور بہتان تراشی کی مہم چلا رہے ہیں۔

Related Posts