بلوچستان سانحہ، ایک ملزم گرفتار، دیگر کی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
لڑکی کو قتل کرنے والے مجرم
فوٹو اے آئی

بلوچستان میں محبت کی شادی پر سرعام مرد اور عورت کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند نے اپنے بیان میں واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا میں ایک ویڈیو وائرل ہوئی، واقعہ بلوچستان کی حدود میں ہوا، وزیر اعلی بلوچستان نے نوٹس لیا، 48 گھنٹوں میں رپورٹ طلب کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ عید الاضحی کے دنوں میں پیش آیا، کسی خاندان نے اس کی رپورٹ درج نہیں کرائی، حکومت کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا جارہا ہے۔ شاہد رند نے کہا کہ اس واقعہ میں ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے، ملزمان کے نام معلوم ہوگئے ہے لیکن ابھی ظاہر نہیں کررہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ویڈیو کی مدد سے ملزمان کی شناخت کر رہے ہیں، تمام لوگوں کا ڈیٹا نادرا کو دے دیا گیا ہے۔ شاہد رند نے کہا کہ مزید ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں، ابھی لاشیں برآمد نہیں ہوئیں۔

دریں اثنا صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن میاں محمد رؤف عطا نے بلوچستان میں خاتون کے قتل پر مذمتی بیان جاری کرتے ہوئے کہاکہ  سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی بلوچستان میں ایک بے گناہ اور معصوم عورت کے بہیمانہ قتل کے افسوسناک واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے، یہ دل دہلا دینے والا واقعہ ان متعدد واقعات میں سے ایک ہے جہاں ایک بے گناہ خاتون کو ایک بار پھر نام نہاد غیرت کے نام پر قتل جیسے نہایت افسوسناک اور قابلِ مذمت عمل کا شکار بننا پڑا۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ  غیرت کے نام پر قتل کسی بھی صورت میں بلوچ یا کسی بھی صوبائی اور قومی ثقافت سے کوئی تعلق نہیں رکھتے، ان کا نہ تو کسی سماجی یا مذہبی روایت سے کوئی واسطہ ہے، اور نہ ہی یہ قانون یا آئینِ پاکستان کے تحت کسی طور جائز یا قابلِ قبول ہیں۔

اس قسم کے اقدامات خواتین کے خلاف بدترین تشدد کی نمائندگی کرتے ہیں، جو اس جھوٹے تصور پر مبنی ہوتے ہیں کہ متاثرہ خاتون نے خاندان یا برادری کی عزت کو نقصان پہنچایا ہے، یہ مسئلہ براہِ راست خواتین کے بااختیار ہونے اور انسانی حقوق سے متعلق ہے۔